22

تحریف شدہ نہج البلاغہ کی نشاندہی، پبلشر کی معذرت،کتابیں تلف کردی گئیں

  • News cod : 20754
  • 07 آگوست 2021 - 18:47
تحریف شدہ نہج البلاغہ کی نشاندہی، پبلشر کی معذرت،کتابیں تلف کردی گئیں
امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے کلام نہج البلاغہ میں تحریف کی نشاندہی، مارکیٹ سے نسخے تلف کردیئے گئے ۔لاہور پریس کلب میں تحریف شدہ نہج البلاغہ کی پبلشرکمپنی غلام علی اینڈ سنزکے ڈائریکٹر اسد نیاز، اور شیعہ علماءنے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مولانا امتیازعباس کاظمی نے غلطیوں کی نشاندہی کی اور تھانہ نارکلی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی۔ جس پر معاہدے کے بعدمارکیٹ سے نسخے واپس لاکر تلف کردیئے گئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے کلام نہج البلاغہ میں تحریف کی نشاندہی، مارکیٹ سے نسخے تلف کردیئے گئے ۔لاہور پریس کلب میں تحریف شدہ نہج البلاغہ کی پبلشرکمپنی غلام علی اینڈ سنزکے ڈائریکٹر اسد نیاز، اور شیعہ علماءنے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مولانا امتیازعباس کاظمی نے غلطیوں کی نشاندہی کی اور تھانہ نارکلی میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی۔ جس پر معاہدے کے بعدمارکیٹ سے نسخے واپس لاکر تلف کردیئے گئے ہیں۔

اسد نیاز نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس نہج البلاغہ کامسودہ جیسے آیا، بغیر تحقیق شائع کردیا، اس سنگین غلطی پر ادارہ معذرت خواہ ہے، ہم شرمندہ ہیں اور آئندہ مزید نسخے چھاپنے سے گریز کیا جائے گا۔

اس موقع پر نہج البلاغہ میں تحریف کی نشاندہی کرنے والے علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ تحریف شدہ نہج البلاغہ میں توہین رسالت، توہین اہل بیت اور توہین صحابہ کی گئی تھی۔ ان سنگین جرائم کی نشاندہی کے بعد تحقیقات سے ثابت ہوا کہ تنظیم المکاتب لکھنو کے نام کو غلط طور پر استعمال کیا گیا۔تحریف نہج البلاغہ کی اشاعت کا مقصد مسلمانوں میں فساد پیدا کرنا اور مکتب اہل بیت کو بد نام کرنا تھا، بہت بڑی سازش کو بے نقاب کرکے فتنے کو دفن کردیا ہے ہم پبلشر کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور معافی طلب کی، ہمارا معاہدہ ہوچکا ہے،ان کے غیر مشروط تعاون کے مشکور ہیں۔پریس کانفرنس میں پروفیسر علمدارحسین بخاری، پیر مقدس کاظمی اور دیگر شیعہ علماءبھی شریک تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20754