3

امریکی صدر کا پاکستان سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار بالکل غلط ہے، خرم دستگیر

  • News cod : 38444
  • 15 اکتبر 2022 - 12:11
امریکی صدر کا پاکستان سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار بالکل غلط ہے، خرم دستگیر
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر خرم دستگیر نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی ایٹمی پروگرام پر دیئے گئے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں، یہ بالکل بے بنیاد ہے، امریکی صدر کا پاکستان سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار بالکل غلط ہے، پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے پروٹیکشن کی انٹرنیشنل تنظیمیں درجنوں بار تصدیق کر چکیں ہیں۔ وفاقی وزیر کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں نون لیگ کی حکومت آئی تو گوجرانوالہ ڈویژن کی تقسیم کے فیصلے کو واپس لیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38444