3

توقع ہے کہ ریاستی ادارے اپنے آئینی کردار کی پابندی کریں گے، لوگوں کی حقوق اور شہری آزادیوںکے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا

  • News cod : 39113
  • 29 اکتبر 2022 - 8:22
توقع ہے کہ ریاستی ادارے اپنے آئینی کردار کی پابندی کریں گے، لوگوں کی حقوق اور شہری آزادیوںکے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا
انہوں نے زور دے کر کہا کر کہاکہ جس طرح ریاستی ادارے نے اپنا کردار واضح کیا ہے جسکی نچلی سطح تک بھی اس کی پابندی کی جائے اسی طرح ملکی اور صوبائی سطح کی دیگر ایجنسیوں اور قان نافذ کرنے والے ادارںکو بھی اسی رویہ کو اپنانا چاہیے اور زیادتیوں کا خاتمہ کرکے آئین اور قانون کے مطابق شہریوں سے سلوک کر ناچاہیے تاکہ گھٹن ماحول کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ عسکری حکام کے آئینی کردار کے حوالے سے اعلان کردہ پالیسی خوش آئندجس کی نچلی سطح تک منتقلی بھی انتہائی ضروری ہے ، معاشرے میں جاری ماحول کے خاتمے کے ساتھ عوام کی شہری آزادیوں کے حوالے سے آئین و قانون کے مطابق رویہ اختیار کیا جائے، ملک کی ترقی، پائیدار استحکام کےلئے ضروری ہے کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی صحیح معنوں میں قائم کی جائے اور یہ نہ کہا جائے کہ فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ انتہائی خوش آئند امر ہے کہ اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے ایک واضح اور دوٹوک موقف کےساتھ پالیسی کا اعلان کر دیا کہ ”ادارے نے متفقہ طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ اپنے آپ کو آئینی کردا ر تک محدود رکھے گا، ایسا ادارہ جس کا کردار آئینی ہواور ایسا کردار نہ ہو جسے متنازع بنایا جاسکے “ جسے سراہتے ہیں ۔ ہم ایک عرصہ سے متوجہ کرتے آرہے ہیں کہ ملک کی ترقی کا راز صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے اورملک بھی اسی صورت میں صحیح معنوں میں آگے بڑھ سکتا ہے ۔

انہوں نے زور دے کر کہا کر کہاکہ جس طرح ریاستی ادارے نے اپنا کردار واضح کیا ہے جسکی نچلی سطح تک بھی اس کی پابندی کی جائے اسی طرح ملکی اور صوبائی سطح کی دیگر ایجنسیوں اور قان نافذ کرنے والے ادارںکو بھی اسی رویہ کو اپنانا چاہیے اور زیادتیوں کا خاتمہ کرکے آئین اور قانون کے مطابق شہریوں سے سلوک کر ناچاہیے تاکہ گھٹن ماحول کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39113