21

جامعۃ الکوثر میں دین شناسی کورس کی شاندار تقریب تقسیم اسناد و انعامات

  • News cod : 35694
  • 01 جولای 2022 - 7:00
جامعۃ الکوثر میں دین شناسی کورس کی شاندار تقریب تقسیم اسناد و انعامات
اس کورس میں شریک بچوں کو تجوید، عقائد فقہ احکام و اخلاقیات سمیت دیگر اہم موضوعات پر دروس دینے کے علاوہ ضروری مسائل شرعیہ کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، جامعۃالکوثر میں دوران تعطیلات موسم گرما دس روزہ دین شناسی کورس کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں شریک بچوں کو تجوید، عقائد فقہ احکام و اخلاقیات سمیت دیگر اہم موضوعات پر دروس دینے کے علاوہ ضروری مسائل شرعیہ کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔

مذکورہ کورس کی شاندار و پروقار تقریب تقسیم اسناد و انعامات میں اسلام آباد ، ملتان، کوہاٹ اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے 70 سے زائد طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی۔اس موقع پر علامہ ڈاکٹر علی حسین عارف اور علامہ انتصار حیدر جعفری نے خصوصی خطاب کیا۔ جبکہ علامہ روشن علی، علامہ ڈاکٹر علی حسین عارف، علامہ انتصار حیدر جعفری اور علامہ عقیل اصغر کاظمی قبلہ نے طلباء کو اسناد و انعامات سے نوازا۔یاد رہے جامعۃالکوثر کے طلاب آغا نقاش الحسنین خان،آغا ذیشان حیدر شمسی، آغا علی صدیق اکبر،آغا شوذب عباس، آغا عمار کاظمی آغا انتظار مہدی،آغا جواد حیدر و دیگرکی شبانہ روز محنت نے اس کیمپ کی کامیابی میں موثر کردار ادا کیا نیز قاری غلام رسول صاحب نے بھی گرانقدر زحمات فرمائیں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35694