10

شیخ عیسیٰ قاسم نے بحرینی عوام سے انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا

  • News cod : 36143
  • 15 جولای 2022 - 17:38
شیخ عیسیٰ قاسم نے بحرینی عوام سے انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام لوگ جو عدل و انصاف پر یقین رکھتے ہیں اور محب وطن ہیں، اس جعلی الیکشن کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں کہ جس میں لوگوں کی منشاء کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور اگر یہ الیکشن ان کی خواہش کے خلاف ہوا ہے تو اس سے دوری اختیار کریں، تاکہ ان کے معاہدے کے بہانے ان کی مرضی اور غلامی کے ساتھ ان کی کھلی اور پوشیدہ رضامندی کی خلاف ورزی نہ ہو۔

وفاق ٹائمز ، بحرینی انقلاب کے روحانی پیشواء نے ملک کے انتخابات کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے بحرینی عوام سے سکوت اختیار نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بحرین کی انقلابی تحریک کے سربراہ شیخ عیسیٰ قاسم نے گذشتہ روز جمعرات کو اپنے چوتھے انتخابی بیان میں عوام سے بحرینی حکومت کے انتخاباتی منصوبے کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیخ عیسیٰ قاسم نے اعلان کیا کہ بحرینی رژیم کی جانب سے انتخابی عمل کا اجراء اپنے جابرانہ، آمرانہ اور یک طرفہ اہداف کو پانے کے لئے، اپنے لوگوں کو دیوار سے لگانے کے لئے، لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافے کے لئے، ڈکٹیٹر شپ کو برقرار رکھنے کے لئے اور ملت بحرین کے تاریک دنوں میں اضافے کے لئے ہے۔ انقلاب بحرین کے سربراہ نے مومنین سے درخواست کی کہ اس ظالمانہ انتخابی منصوبے کے سامنے ڈٹ جائیں کہ جس کا ہدف صرف اور صرف عوام کے حقوق کو سلب کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام لوگ جو عدل و انصاف پر یقین رکھتے ہیں اور محب وطن ہیں، اس جعلی الیکشن کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں کہ جس میں لوگوں کی منشاء کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور اگر یہ الیکشن ان کی خواہش کے خلاف ہوا ہے تو اس سے دوری اختیار کریں، تاکہ ان کے معاہدے کے بہانے ان کی مرضی اور غلامی کے ساتھ ان کی کھلی اور پوشیدہ رضامندی کی خلاف ورزی نہ ہو۔

شیخ عیسیٰ قاسم نے منصفانہ اور عادلانہ انتخابات کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی جھوٹے اور فریب پر مبنی انتخابات کے خلاف شدید عوامی مخالفت کا اظہار کیا جائے اور جو لوگ ان ظالمانہ الیکشنز پر خاموش ہیں یا خود کو راضی دکھاتے ہیں تو وہ یقیناََ خود پر ظلم کر رہے ہیں۔ بحرینی انقلاب کے روحانی پیشواء نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ اگر رژیم بحرین اس ملک اور عوام کی خیر خواہ ہے تو اسے فری اینڈ فیئر الیکشن کروانے چاہئیں نہ کہ دھاندلی زدہ۔

یاد رہے کہ بحرین کے پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں ہونے والے ہیں۔ تاہم 2011ء کے اوائل میں عوامی احتجاج کے آغاز کے بعد سے اس ملک میں حالات کو بہتر بنانے کے لیے کوئی امید افزا اقدامات نہیں کیے گئے ہیں اور انقلابیوں کے مطالبات پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے، ایسے میں توقع کی جا رہی ہے کہ آل خلیفہ کی مخالف جماعتیں ان انتخابات کا بائیکاٹ کر دیں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36143