17

آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی المناک شہادت ایرانی عوام کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے، علامہ سید فیاض حسین نقوی

  • News cod : 55619
  • 20 می 2024 - 13:25
آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی المناک شہادت ایرانی عوام کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے، علامہ سید فیاض حسین نقوی
اس موقع پر رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ان عظیم شہداء کے لئے رحمت اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ علمیہ کراچی کے پرنسپل اور وفاق مدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کے مشیر علامہ سید فیاض حسین نقوی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دوست عزیز آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی الم ناک شہادت ایرانی عوام کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔

اس موقع پر رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ان عظیم شہداء کے لئے رحمت اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55619