15

جشن مرج البحرین کی مناسبت سے خصوصی تقریب

  • News cod : 36207
  • 17 جولای 2022 - 15:06
جشن مرج البحرین کی مناسبت سے خصوصی تقریب
تقریب بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کی شاندار مثال بن گئی۔ تقریب میں ممتاز شیعہ سنی شخصیات اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ ڈی جی خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس، ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری، امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

وفاق ٹائمز، قرآن و اہلبیتؑ اکیڈمی کے زیراہتمام ایوان اقبالؒ لاہور میں بارہویں جشن مرج البحرین بعنوان “غدیر تا ظہور” منایا گیا۔ تقریب میں عالمی شہرت یافتہ منقبت خوان ابوذر روحی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کی شاندار مثال بن گئی۔ تقریب میں ممتاز شیعہ سنی شخصیات اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ ڈی جی خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس، ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری، امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سابق وزیر خارجہ شمشاد احمد خان، علامہ طیب گیلانی، منقبت خواں شاہد بلتستانی، سیمی بخاری، خانم سکینہ مہدوی سمیت دیگر نے غدیر اور ظہورِ امامِ زمانہؑ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر قرآن و اہلبیتؑ اکیڈمی کی طالبات نے سلام فرماندہ ترانہ اور قرآنی سورہ کی اجتماعی تلاوت کی۔ تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شاندار تقریب کے انعقاد پرانتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ امام زمانہؑ کا ظہور بہت قریب ہے، قوم تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں، امن اور بھائی چارے کا دور شروع ہو چکا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36207