11

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے میدان میں باہمی تعاون میں اضافہ کی ضرورت ہے، آیت اللہ سعیدی

  • News cod : 36307
  • 24 ژوئن 2022 - 14:07
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے میدان میں باہمی تعاون میں اضافہ کی ضرورت ہے، آیت اللہ سعیدی
حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہاکہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ایک سنگین ذمہ داری ہے اور اس کے لیے باقاعدہ پلاننگ کی جانی چاہیے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حرم کریمۂ اہلبیت سلام اللہ علیہا قم کے “محراب ہال” میں میں “امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کمیٹی” کے اراکین کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: موسم گرما شہر میں بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔ اس دوران ہمیں ثقافت کی تشکیل اور نوجوانوں کو تعلیم دینے پر زیادہ کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے میدان میں باہمی تعاون میں اضافہ کی ضرورت ہے اور سب کو اس فریضہ کے انجام دہی کے لئے کوشاں رہنا چاہئے۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ایک سنگین ذمہ داری ہے اور اس کے لیے باقاعدہ پلاننگ کی جانی چاہیے۔

آیت اللہ سعیدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر ہم بچوں کو ان کے بچپنے میں بچہ نہیں بننے دیں گے تو وہ جوانی میں ہی بچے بن جائیں گے یعنی ناپختہ رہ جائیں گے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم نوجوانوں کی اچھی طرح تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں شعور اجاگر کریں تاکہ وہ دشمن کے ہتھکنڈوں کے ذریعہ گمراہ نہ ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36307