9

پاکستان کے قیام، بقا اور ترقی میں تشیع کا کردار روشن ہے۔ آیت اللہ حافظ ریاض حسین

  • News cod : 36559
  • 28 جولای 2022 - 19:16
پاکستان کے قیام، بقا اور ترقی میں تشیع کا کردار روشن ہے۔ آیت اللہ حافظ ریاض حسین
انہوں نے واضح کیا کہ قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی اور مفسر قرآن حضرت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی راہنمائی سے نصاب کے مسلے کو حل کر لا جائے گا۔

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ اور بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے قیام اور تعمیر و ترقی میں تشیع کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ ملکی استحکام اور بقاءکی خاطر بھی تشیع نے بیش بہا قربانیاں دے کر ملک و قوم کو اتحاد و وحدت کی لڑی میں پروئے رکھا۔ اور آج بھی تشیع کی قیادت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علمائ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت منعقدہ”علماءو ذاکرین کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ ملک کی بقاءاور اتحاد امت کے لیے کاوشوں کو نظر انداز کر کے ان کی مذہبی اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے جو کوششیں کی جا رہی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں اور عوام اپنے شہری و مذہبی حقوق سے کسی طور دستبردار نہیں ہونگے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عزاداری سید الشہداءکو بھرپور طریقے سے منائیں یہ ان کا بنیادی شہری و مذہبی حق ہے اور کوشش کریں کے محرم الحرام میں مقصد کربلا کو بیان کریں تاکہ تبلیغ دین حقہ کو اصل معنوں میں فرغ حاصل ہو سکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین، مفسر قرآن حضرت شیخ محسن علی نجفی نے کہا کہ عاشورہ محرم دین اسلام کا پیغام ہے اور اس پیغام کو پہنچانے کی اصل ذمہ داری علماءکرام کے سر ہے جن کو یہ ذمہ داری انتہائی حساسیت سے اداءکرنا ہو گی تاکہ تبلیغ دین اسلام میں محرم الحرام کا جو اہم اور واضح کردار ہے اس کی معرفت سے بھی عوام فیضیاب ہو سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو مذہبی اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تشیع کی اپنی قیادت موجود ہے جو انتہائی ذمہ داری سے اپنے فرائض اداءکر رہی ہے۔ انہوں نے محرم الحرام میں تعلیمات محمد و آل محمد کے تحت فلسفہ و مقصد کربلا کو پیش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں وفاق المدارس شیعہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور علامہ محمد افضل حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام میں عوام کی مذہبی و شہری آزادیوں کو سلب کر کے تشیع کو دیوار سے لگانے کے مذموم کوشش کرنا غیر آئینی و غیر قانونی ہے جس کو پہلے بھی تشیع کی قیادت نے ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ایسی سازشوں کو پیروں تلے روندا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھا تو بند کمروں میں بیٹھ کر تشیع کو دیوار سے لگانے والوں کی کاوشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ نصاب تعلیم کی تکمیل تشیع کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی اور مفسر قرآن حضرت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی راہنمائی سے نصاب کے مسلے کو حل کر لا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36559