4

ایام عزاء میں تعلیمات محمد و آل محمد کے تحت فلسفہ و مقصد کربلا کو پیش کیا جائے، علامہ شیخ محسن نجفی

  • News cod : 36588
  • 28 جولای 2022 - 13:10
ایام عزاء میں تعلیمات محمد و آل محمد کے تحت فلسفہ و مقصد کربلا کو پیش کیا جائے، علامہ شیخ محسن نجفی
انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو مذہبی اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تشیع کی اپنی قیادت موجود ہے جو انتہائی ذمہ داری سے اپنے فرائض اداء کر رہی ہے۔انہوں نے محرم الحرام میں تعلیمات محمد و آل محمد کے تحت فلسفہ و مقصد کربلا کو پیش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ الکوثر اسلام آباد کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محسن علی نجفی نے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں”علماء و ذاکرین کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ محرم دین اسلام کا پیغام ہے اور اس پیغام کو پہنچانے کی اصل ذمہ داری علماء کرام کے سر ہے جن کو یہ ذمہ داری انتہائی حساسیت سے اداء کرنا ہوگی تاکہ تبلیغ دین اسلام میں محرم الحرام کا جو اہم اور واضح کردار ہے اس کی معرفت سے بھی عوام فیضیاب ہو سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو مذہبی اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تشیع کی اپنی قیادت موجود ہے جو انتہائی ذمہ داری سے اپنے فرائض اداء کر رہی ہے۔انہوں نے محرم الحرام میں تعلیمات محمد و آل محمد کے تحت فلسفہ و مقصد کربلا کو پیش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36588