11

قرآن باقی الہامی کتابوں کی تصدیق، تشریح ، تفسیر اور نگہبان ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 36595
  • 28 جولای 2022 - 16:30
قرآن باقی الہامی کتابوں کی تصدیق، تشریح ، تفسیر اور نگہبان ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
جامع علی مسجد جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قرآن افتراءنہیں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی طرف سے لکھ کر اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت دے دی ہوبلکہ اللہ کی طرف سے بھیجی ہوئی کتاب ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی آیات، بنی نوع انسان پر واضح طور پر تلاوت کی گئی ہیں تاکہ انسان ان کو پڑھے ، سمجھے اور عمل کرے۔ اپنی زندگی کے معاملات یعنی تجارت، نوکری، زراعت، صنعت ،خاندانی،معاشرتی، اخلافی ، ثقافتی اموروغیرہ کو قرآن مجید کے مطابق ڈھالے۔قرآن اصل دین اور آئین اسلام ہے۔جبکہ عترت رسول قرآن کریم کی تفسیر و تشریح کرنے والے اور لوگوں کی تاریکی سے نور کی طرف رہنمائی کرنے والے ہیں۔

جامع علی مسجد جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قرآن افتراءنہیں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی طرف سے لکھ کر اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت دے دی ہوبلکہ اللہ کی طرف سے بھیجی ہوئی کتاب ہے۔قرآن دراصل اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے پہلے انبیا ءعلیہم السلام پر نازل کی گئی الہامی کتابوں کی تصدیق، تشریح ، تفسیر اور نگہبان ہے۔مشرکین مکہ سے کہا گیا:” اگر یہ قرآن کریم افتراءہے تو تم اس جیسی ایک سورہ ہی بنا کر لاو اور جتنے بھی اپنے حامی اور معاون اکٹھے کر سکتے ہو کرلو۔ اگر ایسا نہیں کرسکتے اور تم ایسا نہ کر سکو گے تو پھر اسے جھٹلاو نہیں۔ پیامبرگرامی اسلام نے اپنی وفات سے چھ مہینے پہلے فرمایا دیا تھا:”میں تمھارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ، ایک اللہ کی کتاب کہ جو ثقل اکبر ہے اور دوسری میری عترت اہل بیت ؑ ہے“۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36595