7

کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل کی ایرانی قوم سے پاکستانیوں کے لئے امداد کی اپیل

  • News cod : 37365
  • 26 آگوست 2022 - 13:56
کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل کی ایرانی قوم سے پاکستانیوں کے لئے امداد کی اپیل
کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے ٹویٹر کے ذریعے اپنی قوم سے پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے امداد کی اپیل کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے پاکستان اور خاص طور پر صوبہ سندھ میں حالیہ سیلاب کی تباہکاریوں کے پیش نظر اپنے ہم وطنوں سے سیلاب متاثرین کے امداد کی اپیل کی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی قونصل جنرل نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے فارسی میں ٹویٹ کی کہ کراچی اور صوبہ سندھ کے معزز اور انسان دوست عوام نے کرونا کی وبائی صورتحال کے دوران ایران کی عوام کو طبی آلات کی خریداری کے لئے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے عطیات دیئے تھے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آج انہی لوگوں کو تباہ کن مون سون سیلاب کی وجہ سے ہماری مدد، خاص طور خیموں کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ تقریباً پانچ لاکھ افراد کے گھر سیلاب میں ڈوب گئے ہیں اور ١ کروڑ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37365