8

امت مسلمہ کے درمیان اختلافات قرآن اور دینی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہیں، وزیر مذہبی امور

  • News cod : 38381
  • 13 اکتبر 2022 - 11:26
امت مسلمہ کے درمیان اختلافات قرآن اور دینی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہیں، وزیر مذہبی امور
وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سردار خان نے تہران میں 36 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ قرآن، حج، نماز اور زکات و دیگر شعائر اسلام مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا ذریعہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سردار خان نے تہران میں 36 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ قرآن، حج، نماز اور زکات و دیگر شعائر اسلام مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسیحی اور یہودی الٰہی ادیان تھے لیکن پیغمبروں کی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے گرہوں میں تقسیم ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مسلمانوں کے تمام مشکلات آپس میں اختلافات کی وجہ سے ہے اور اتحاد خداوند متعال کا فرمان ہے لہذا ہم اس الہی پیغام پر عمل کرتے ہوئے اتحاد امت کے لیے جدو جہد کریں۔

انہوں نے کہاکہ اصحاب کے درمیان بھی اختلافات تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی اس کو دشمنی میں تبدیل نہیں کیا اور یہ اختلافات ان کے درمیان وحدت کے لئے رکاوٹ نہ بن سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38381