2

حوزہ علمیہ خراسان میں چوتھی بار “فقہ سلامت” کا درس خارج منعقد ہوگا

  • News cod : 38551
  • 19 اکتبر 2022 - 13:58
حوزہ علمیہ خراسان میں چوتھی بار “فقہ سلامت” کا درس خارج منعقد ہوگا
حوزہ علمیہ خراسان کی اندیشہ ورز کمیٹی میں دین، سلامت اور زندگی کے آداب کے مدیرنے کہا: فقہ سلامت کے دروس خارج چوتھی بار مشہد میں منعقد ہو رہے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کی اندیشہ ورز کمیٹی میں دین، سلامت اور زندگی کے آداب کے مدیرنے کہا: فقہ سلامت کے دروس خارج چوتھی بار مشہد میں منعقد ہو رہے ہیں۔
حجت الاسلام محمد ضیاء روحانی بسطامی نے خبررسانی ادارے کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مشہد میں چوتھی بار کیلئے اس سال بھی فقہ سلامت کے دروس خارج بیان ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: دین، سلامت اور آداب زندگی کی اندیشہ ورز کمیٹی نے اپنی فعالیت کی ابتدا سے مقام معظم رہبری کے حکم اور بزرگان حوزہ کی سفارش پر جدید موضوعات کی اہمیت کے پیش نظر حوزہ کے دروس، خاص طور پر درس خارج میں ان موضوعات پر گفتگو کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے ان پر توجہ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

کمیٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا: اس مقصد کیلئے 1398 کے ابتدا ہی سے حوزہ علمیہ مشہد کے دروس خارج کے استادوں سے دعوت کی گئی تا کہ وہ جدید مسائل اور موضوعات پر اپنے آراء اور موقف کو بیان کریں؛ جس کی اساتذہ کی طرف سے اچھی پذیرائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں فقہ سلامت کے موضوع پر حوزہ علمیہ مشہد میں کئی درس خارج منعقد ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: اس ضمن میں کوشش یہ کی گئی کہ جن جدید موضوعات پردیگر حوزہ ہائے علمیہ میں توجہ نہیں دی گئی، ان کو بیان کیا جائے تا کہ اندیشہ ورز کمیٹی کے اہداف کے قریب تر ہوجائیں اور اس کے علاوہ اسلامی معاشرے کی ضروریات کو بھی پورا کیا جاسکے۔

حجت الاسلام روحانی بسطامی نے کہا: گذشتہ سالوں میں سقط جنین، آبادی کا کنٹرول، تغییر جنسیت، اعضائے بدن کا پیوند، دماغی موت، مصنوعی تلقیح اور کئی ڈاکٹری مسائل پر گفتگو ہوچکی ہے اور نئے تعلیمی سال میں امام زمان(عج) کے لطف اور احسان سے اور امام علی ابن موسی الرضا(ع) کی برکت سے فقہ سلامت کے تین دروس حوزہ علمیہ مشہد میں منعقد ہوں گے۔

انہوں نے ان تین دروس کے متعلق کہا: حلال مصنوعات سے متعلق درس خارج شورائے عالی حوزہ علمیہ خراسان کے رکن آیت اللہ مہدی مروارید کے ذریعے منعقد ہو گا۔ یہ درس حلال غذائی مصنوعات کی انسانی زندگی میں اثرگذاری کی اہمیت کی بنا پر اور انسانی روح اور سلامتی میں اس کے کردار کی وجہ سے پیش کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کتاب “اطعمہ و اشربہ شرایع الاسلام” کی بنیاد پر اور اس کی گرانقدر شرح “جواہر الکلام” کی بنیاد پر نیز کھانے پینے سے متعلق اسلامی معاشروں میں جدید موضوعات کی اہمیت کی بناء اس موضوع کو اہم قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا دوسرا درس ڈاکٹری اور صحت کے امور سے مرتبط ہے اور یہ درس حجت الاسلام و المسلمین سید ھادی مرتضوی بیان کر رہے ہیں اور استاد نے نئے تعلیمی سال میں گذشتہ سالوں کی طرح صحت کے محکمے سے متعلق اہم موضوعات کی طرف توجہ رکھی اور اسلامی معاشروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے عدالتی امور میں فیصلہ جات کرتے وقت کافی آسانی پیدا کی۔

انہوں نے کہا: فقہ سلامت میں ایک اہم مسئلہ علاج اور دوائی ہے جس کے مختلف پہلو پائے جاتے ہیں جیسا کہ دوائی کی تیاری اور اس پر تجربات کرنا اور اس کے علاوہ ان دوائیوں کا استعمال۔ اسی لیئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس معاملے میں مختلف فقہی تحقیقات اور ابحاث بیان ہوں لذا حجت الاسلام و المسلمین محسن ملکی نے داروسازی کی فقہ کی مدد سے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔

حجت الاسلام روحانی بسطامی نے مزید کہا: اندیشہ ورز کمیٹی اپنے اصلی اہداف کی بنا پر اسلامی معاشروں کے جدید موضوعات پر تحقیق کرنے کو اپنا مقصد سمجھتی ہے اور اس ضمن میں تمام خواہشمند فضلاء اور علمی حلقوں کو دعوت دیتی ہے کہ اس فرصت سے فائدہ اٹھائیں اور ان دروس میں جدید موضوعات کی اہمیت کے پیش نظر شرکت کریں۔ نیز تمام محققین اور فضلاء اور اہل تحقیق حضرات کی مادی اور علمی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38551