11

لانگ مارچ پر حملے کا خدشہ، محکمہ داخلہ نے ہدایات جاری کر دیں

  • News cod : 39298
  • 31 اکتبر 2022 - 12:42
لانگ مارچ پر حملے کا خدشہ، محکمہ داخلہ نے ہدایات جاری کر دیں
عمران خان پر اس مارچ کے دوران حملہ ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے سکیورٹی انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے

وفاق ٹائمز، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کو سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے عمران خان کو لانگ مارچ کا پلان تبدیل نہ کرنے کا مراسلہ بھیج دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لانگ مارچ کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی غیر متعلقہ شخص کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کینٹینر کے قریب نہ آنے دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان تقریر کے دوران ڈائس پر اپنے سامنے بلٹ پروف شیشہ استعمال کریں۔ محکمہ داخلہ نے پی ٹی آئی کو حکومت سے کوارڈی نیشن بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پر اس مارچ کے دوران حملہ ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے سکیورٹی انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39298