7

عمران خان نے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

  • News cod : 39741
  • 06 نوامبر 2022 - 18:39
عمران خان نے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا
وہ معاشرہ آزاد نہیں ہو سکتا جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو

وفاق ٹائمز، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منگل سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرآباد کے کچہری چوک میں جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سے لانگ مارچ شروع ہو گا۔ شوکت خانم ہسپتال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 10 سے 15 دن کے دوران راولپنڈی پہنچوں گا، مارچ کے شرکا اور رفتار کے مطابق راولپنڈی پہنچیں گے، راولپنڈی سے لانگ مارچ کو خود لیڈ کروں گا۔ عمران خان نے کہا کہ میں آج اپنی پارٹی اور عوام سے 3 ایشوز پر بات کرنا چاہتا ہوں، پنجاب میں ہماری حکومت پھر بھی 3 دن ہو گئے ایف آئی آر نہیں کروا پائے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کہہ رہا ہے 3 لوگ ملوث ہیں، اگر ایک سابق وزیراعظم ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتا تو عوام کا کیا ہوگا؟

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ میرا حق ہے، تفتیش ہو گی تو سب پتہ چل جائے گا، یہ کیسے ہو سکتا ہے ہماری اپنی پولیس منع کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ معاشرہ آزاد نہیں ہو سکتا جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے ایک ویڈیو نکلتی ہے جس میں کہا گیا میں مذہب کی توہین کرتا ہوں، پولیس سے پوچھیں ویڈیو کیسے لیک ہوئی تو وہ کہتے ہیں ہم پر دباﺅ تھا، مجھے یقین ہے ان 3 لوگوں نے سب کچھ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی بات کی میں اسے ویلکم کرتا ہوں، جن 3 لوگوں کے نام لئے ان کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سب سے پہلے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے، وہ کون لوگ تھے جوفوری ری ایکٹ کرتے ہیں، گولی چلانے والے کا انٹرویو ایک دم لیک کر دیا جاتا ہے، مجھ پر قاتلانہ حملے کے بعد جھوٹ پر جھوٹ بولا گیا، پولیس سے پوچھیں ویڈیو کیسے لیک ہوئی تو وہ کہتے ہیں ہم پر دباﺅ تھا، مجھے یقین ہے ان 3 لوگوں نے سب کچھ کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کے پاس سائفر آیا ہوا ہے، تحقیقات کرائیں سازش تھی یا نہیں، میرے خلاف سب کچھ سکرپٹ کے تحت کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی ویڈیو کی معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اعظم سواتی سینیٹر ہیں، ان کے ساتھ یہ سب کچھ ہو رہا ہے، اعظم سواتی کی اہلیہ کو بھیجی گئی ویڈیو جعلی نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39741