6

علامہ شہنشاہ نقوی کی پنجاب میں داخلہ پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں، علامہ رضی جعفر نقوی

  • News cod : 39883
  • 12 نوامبر 2022 - 8:18
علامہ شہنشاہ نقوی کی پنجاب میں داخلہ پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں، علامہ رضی جعفر نقوی
اپنے بیان میں بزرگ عالم دین نے کہا کہ ایک طرف کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو ملک بھر کے دورے کرنے کی آزادی ہے تو دوسری جانب مسلمانوں میں وحدت کا پرچار کرنے والی شخصیت علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی لگائی جارہی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلہ پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں، فی الفور اس پابندی کو  ختم کیا جائے۔ اپنے بیان میں بزرگ عالم دین نے کہا کہ ایک طرف کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو ملک بھر کے دورے کرنے کی آزادی ہے تو دوسری جانب مسلمانوں میں وحدت کا پرچار کرنے والی شخصیت علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی لگائی جارہی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام اور بحرانی حالات میں پنجاب حکومت ایک نیا بحران کھڑا کرنے کی تیاری کررہی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر پابندی تکفیریوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے عائد کی گئی ہے، اس اقدام سے ملت جعفریہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، فوری طور پر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پر عائد پابندی کا خاتمہ کیا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39883