33

لکی مروت پولیس جوانوں کی شہادت افسوسناک ہے انتظامیہ واقعہ کی تحقیق کرے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 40038
  • 17 نوامبر 2022 - 13:01
لکی مروت پولیس جوانوں کی شہادت افسوسناک ہے انتظامیہ واقعہ کی تحقیق کرے، علامہ شبیر میثمی
اس کاروائی سے ایسا لگتا ہے کہ ملک میں پھر ایک بار دہشت گرد آگ اور خون کے کھیل کا دوبارہ آغاز چاہتے ہیں حکومت کو چائیے کہ ایک بار پھر دہشت گردو کو لگام دینے کے لئے بھر پور آپریشن کیا جائے تا کہ آئندہ اس طرح کے دل سوز دہشت گردانہ کاروائیوں سے بچا جا سکے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہناہے کہ خیبر پختو نخواہ کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردو کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کر کے پولیس جوانوں کو شہید کرنادہشت گردی کی بد ترین کاروائی ہے جس کی ہم پُروزالفاظ میں شد ید مذمت کر تے ہیں حکومت ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر کر نے کے دعوے کر رہی ہے ہو تو یہ کاروائیاں اُن کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے آج بے لگام قا تلوں نے اس ملک کی فضاء کو پھر ایک بارپُر تشدد بنایا اور پا کستان کی سالمیت پر حملہ کیا عوام کے جان مال کی ذمہ داری حکومت کی ہے لہذا آئین اور قانون پر عملدرآمد کیا جائے اس کاروائی سے ایسا لگتا ہے کہ ملک میں پھر ایک بار دہشت گرد آگ اور خون کے کھیل کا دوبارہ آغاز چاہتے ہیں حکومت کو چائیے کہ ایک بار پھر دہشت گردو کو لگام دینے کے لئے بھر پور آپریشن کیا جائے تا کہ آئندہ اس طرح کے دل سوز دہشت گردانہ کاروائیوں سے بچا جا سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40038