21

خواتین نے اپنا حق راہ دہی استعمال کر کےخطے کے بہترین اور تابناک مستقبل کی بنیاد رکھی، محترمہ زہرا نقوی

  • News cod : 4107
  • 19 نوامبر 2020 - 12:17
خواتین نے اپنا حق راہ دہی استعمال کر کےخطے کے بہترین اور تابناک مستقبل کی بنیاد رکھی، محترمہ زہرا نقوی
حوزہ ٹائمز| ہم پر امید ہیں کہ جی بی میں حکومت سازی کے بعد جی بی کے آئینی حقوق اور صوبائی اختیارات کے حصول کے لیے عملی کوششوں کا آغاز کیا جاے گا اور خطے کو درپیش مسائل کے حل کے کیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے گلگت بلتستان میں شفاف اور پر امن الیکشن کے انعقاد اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدوار برادر کاظم میثم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد حکومتی جماعت کی کامیابی کا باعث بنا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ جی بی میں حکومت سازی کے بعد جی بی کے آئینی حقوق اور صوبائی اختیارات کے حصول کے لیے عملی کوششوں کا آغاز کیا جاے گا اور خطے کو درپیش مسائل کے حل کے کیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
انھوں نے گلگت بلتستان انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی عہدیداران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا تھا کہ ہماری خواتین نے سیاسی شعور اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے شانہ بشانہ انتخابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا حق راہ دہی استعمال کر کےخطے کے بہترین اور تابناک مستقبل کی بنیاد رکھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4107