29

سالانہ “شہدائے روحانیت”سیمنار کل مدرسہ الامام المنتظر قم میں منعقد ہوگا

  • News cod : 41080
  • 07 دسامبر 2022 - 13:04
سالانہ “شہدائے روحانیت”سیمنار کل مدرسہ الامام المنتظر قم میں منعقد ہوگا
سیمنار حسب سابق 13 جمادی الاولی بروز جمعرات 9 بجے سے 12 بجے تک مدرسہ الامام المنتظر عج کے سالن اجتماعات میں منعقد ہوگا اور سیمنار سے علامہ طاھر عباس اعوان موسس مرکز احیاء آثارِ برصغیر، علامہ مظہر حسین حسینی اور استاد حوزہ علامہ سید ظفر علی شاہ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم خطاب کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، معاونت فرھنگی و تربیتی مدرسہ الامام المنتظر عج کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ مدرسہ الامام المنتظر عج قم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہر سال 13جمادی الاولی، شہادت جانسوز دختر پیغمبر اسلام حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مکتب اہلبیت ع کے دو شہید علماء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔اس سال عالمی سطح کے شہید علامہ محمد بن حسن فتال نیشاپوری صاحب روضہ الواعظین اور پاکستان سے عظیم مناظر و محقق علامہ غلام حسین نجفی مدرس اعلی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور محور سیمنار قرار پائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق،سیمنار حسب سابق 13 جمادی الاولی بروز جمعرات 9 بجے سے 12 بجے تک مدرسہ الامام المنتظر عج کے  میں منعقد ہوگا اور سیمنار سے علامہ طاھر عباس اعوان موسس مرکز احیاء آثارِ برصغیر، علامہ مظہر حسین حسینی اور استاد حوزہ علامہ سید ظفر علی شاہ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم خطاب کریں گے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41080