64

آیت اللہ محمد حسین نجفی کی عیادت کے لیے علامہ شبیر حسن میثمی کی آمد

  • News cod : 41290
  • 12 دسامبر 2022 - 13:37
آیت اللہ محمد حسین نجفی کی عیادت کے لیے علامہ شبیر حسن میثمی کی آمد
انہوں نے علامہ نجفی کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور علامہ نجفی کو قوم کے لیے سرمایہ قرار دیا۔ علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی کے ہمراہ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہدعلی آخونزادہ،سید رفعت زیدی، دانش زاہدی اور محسن شیدائی موجود تھے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی اپنے وفد کے ہمراہ استاد العلماء آیت اللہ محمدحسین نجفی کی عیادت کے لیے قائداعظم ہسپتال راول پنڈی پہنچے جہاں ان کا استقبال مولانا محمد عمار حسین اور دیگر شخصیات نے کیا۔ اس موقعہ پر مولانا محمد عمار حسین نے علامہ محمدحسین نجفی کی صحت کے حوالے سے مرکزی سیکرٹر جنرل کو آگاہ کیا۔

چئرمین زہرا اکیڈمی علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے آیت اللہ علامہ محمدحسین نجفی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام و مکتب تشیع کےلیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے علامہ نجفی کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور علامہ نجفی کو قوم کے لیے سرمایہ قرار دیا۔ علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی کے ہمراہ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہدعلی آخونزادہ،سید رفعت زیدی، دانش زاہدی اور محسن شیدائی موجود تھے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41290