14

علامہ قاضی نیاز نقوی قومی ملی مسائل میں مکتب کی نمائندگی کرتے تھے، علامہ شیخ محسن نجفی

  • News cod : 4130
  • 19 نوامبر 2020 - 15:47
علامہ قاضی نیاز نقوی قومی ملی مسائل میں مکتب کی نمائندگی کرتے تھے، علامہ شیخ محسن نجفی
حوزہ ٹائمز|بزرگ عالم دین اور سربراہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے فرمایا کہ قاضی صاحب کی وفات سے قوم و ملت اور علمی حلقوں میں جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ ناقابل جبران ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحومؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آن لائن بین الاقوامی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریفرنس سے نو ممالک کے علمائے کرام نے خطاب فرمایا اور قاضی نیاز حسین نقویؒ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین اور سربراہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے فرمایا کہ قاضی صاحب کی وفات سے قوم و ملت اور علمی حلقوں میں جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ ناقابل جبران ہے۔ آپ قومی ملی مسائل میں مکتب کی نمائندگی کرتے تھے۔ ہمارے مرکزی حوزہ، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں تقدیر ساز کردار ادار کرتے تھے۔ قومی مسائل میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں جامعۃ المنتظر پر فخر ہے۔ ہمارا تشخص اس مرکز سے ہے، یہ مرکز پاکستانی معاشرے میں جانا جاتا ہے۔ مسائل میں آپ کی طرف رجوع کیا جاتا تھا۔ وہ ہماری نمائندگی کرتے تھے، مطالبات پیش کرنے میں بھی آپ آگے ہوتے تھے۔ انتظامیہ کے سامنے اور بین المسالک علمی فضا میں آپ کا ایک مقام تھا۔ ہم حضرت آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم متاثر ہوئی ہے، کیونکہ جامعہ قوم کا مرکز ہے، مرکز کے متاثر ہونے سے قوم متاثر ہوتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4130