11

شیعہ علماء کونسل کے اعلی سطحی وفد کا جامعہ خدیجہ الکبری لالہ موسی کا دورہ

  • News cod : 41561
  • 19 دسامبر 2022 - 12:02
شیعہ علماء کونسل کے اعلی سطحی وفد کا جامعہ خدیجہ الکبری  لالہ موسی کا دورہ
علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے مدرسہ کے دورے کے دوران اساتید اور دیگر شخصیات سے بھی ملاقات کی دینی تعلیم، علاقائی و قومی مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی کی قیادت میں پنجاب کے مختلف مدارس کے دورے کے دوران شیعہ علماء کونسل کا اعلی سطحی وفد لالہ موسی میں جامعہ خدیجہ الکبری پہنچا جہاں وفد کا استقبال مدرسہ پرنسپل اور اساتذہ نے کیا۔ علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے جامعہ خدیجہ الکبری کے دورے کے دوران طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے سب سے بہترین نمونہ عمل اور اعلی ترین اسوہ حضرت خدیجہ اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہما کی ذات گرامی ہیں۔

علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے مدرسہ کے دورے کے دوران اساتید اور دیگر شخصیات سے بھی ملاقات کی دینی تعلیم، علاقائی و قومی مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ یاد رہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد میں علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، علامہ فیاض حسین مطہری اور دیگر تنظیمی شخصیات شریک ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41561