11

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مدرسہ لامام المنتظر میں عزاداری

  • News cod : 41994
  • 27 دسامبر 2022 - 11:53
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مدرسہ لامام المنتظر میں عزاداری
جدید دنیا کی ماڈرن ضروریات کے مطابق علومِ دین کو نئی مہارتوں اور جدید اسالیب کے ساتھ سیکھنا اور سکھانا اس یونیورسٹی کی انفرادیت ہے۔ دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک میں اس یونیورسٹی کے تعلیمی نیٹ ورک کی موجودگی سے کسی کو انکار نہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر(عج) کے شعبہ فرھنگی تربیتی کی جانب سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے ایام (ایام فاطمیہ) کی مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مجلس سے حجۃ الاسلام والمسلمین سید جاوید نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناب سیدہ کائنات کی وہ واحد خاتون بی بی ہیں، جنہوں نے علی مولا جیسی عظیم شخصیت کی مظلومانہ زندگی میں ایک خاتون بن کر اسلام کی خدمت اور دین کی تبلیغ میں بھرپور ساتھ دیا، مشکلات و تکلیف میں کبھی بھی اپنے شوہر سے شکایت نہیں کی۔

مجلس سے پہلے مدرسہ الامام المنتظر قم کے طالبعلم مبشر حسن کے والد مرحوم زوار حاجی ریاض حسین خان کی روح کی ایضال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیاگیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41994