4

عوام کسی غیر ملکی تسلط کو قبول نہیں کرے گی حکمران اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایماء پر پاکستان کی سالمیت کیلئےخطرہ بن چکے ہیں ،علامہ راجہ ناصرعباس

  • News cod : 42146
  • 30 دسامبر 2022 - 17:10
عوام کسی غیر ملکی تسلط کو قبول نہیں کرے گی حکمران اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایماء پر پاکستان کی سالمیت کیلئےخطرہ بن چکے ہیں ،علامہ راجہ ناصرعباس
 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب کئے جا رہے ہیں، مسلط کی گئی حکومت نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے۔

وفاق ٹائمز، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے انکے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر مزاری مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف صحافی و بیورو چیف بول نیوز اسلام آباد صدیق جان سے بھی انکے آفس میں ملاقات کی اور انکی والدہ مرحومہ کی وفات پر اظہار افسوس اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب کئے جا رہے ہیں، مسلط کی گئی حکومت نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے۔ بےروزگاری مہنگائی سے عوام بے حال ہو چکی ہے، دشمن ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے دہشت گردی کے عفریت کو سیاسی لوگوں کے خلاف استعمال کر سکتا ہے، جیسا کہ بے نظیر کے خلاف کیا گیا اور ایک دہشت گردی کی کاروائی کہہ کر واقعے پر مٹی ڈال دی گئی، ملک کی مقبول سیاسی لیڈر شپ کے خلاف خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں، لوگوں نے سانحہ مشرقی پاکستان سے کچھ نہیں سیکھا۔

انہوں نےکہا کہ اس وقت پاکستانی عوام کا شعور اور سیاسی بصیرت نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے عوامی امنگوں کے برخلاف کوئی بھی اقدام ملک کو بد امنی کی طرف دھکیل دے گا۔ عوام کسی غیر ملکی تسلط کو قبول نہیں کرے گی حکمران اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایماء پر پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ بن چکے ہیں ہم دنیا میں کسی سے جنگ نہیں چاہتے لیکن امریکہ اور اس کے حواری پاکستان سے دشمنی کرتے ہیں ۔ مستحکم ،پرامن اورترقی کرتا ہوا پاکستان امریکہ کو ہضم نہیں ہوتا پاکستان کے دشمن درحقیقت جنوبی ایشیا کے امن کے دشمن ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42146