20

مختصر تعارف ، علامہ سید ابوالقاسم حائری رضوی

  • News cod : 42368
  • 10 ژانویه 2023 - 18:31
مختصر تعارف ، علامہ سید ابوالقاسم حائری رضوی
علامہ۔محمد اقبال رح آپکے عقیدتمند تھے اور آپکے پاس اکثر تشریف لاتے تھے

بزرگ علماء کا تعارف

علامہ سید ابوالقاسم حائری رضوی

تحریر۔۔ندیم عباس شہانی
علامہ سید ابوالقاسم حائری 1833میں سید حسین کے گھر فرخ آباد میں پیدا ہوئے آپ کے والد بہت بڑے تاجر تھے چاہتے تھے کہ آپکے فرزند تجارت کی طرف متوجہ ہوں مگر آپ علوم دین کی طرف راغب ہو گئے۔
لکھنوء میں سید العلماء سید حسین اور سلطان العلماء کے سامنے زانوئے ادب تہہ کیا مقدمات فقہ عقائد حدیث تفسیر کی سند فراغت یہیں سے کی کچھ عرصہ لاہور میں قیام فرمایا جب نوازش علی خان اور نواب ناصر علی خان حج کو جانے لگے تو آپ بھی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ساتھ تشریف لے گئے اور حج کے بعد زیارات مقامات مقدسہ کے لئے عراق تشریف لے گئے۔ حضرت شیخ مرتضی انصاری اور علامہ اردکانی سے استفادہ کیا اور فاضل ہندی کا خطاب ملا اور اجتہاد کے اجازت نامے بھی ملے اصفہان اور مشہد مقدس سے فیض اٹھاتے ہوئے اور واپس لاہور تشریف لائے اور ایک مدرسہ تعمیر کیا جس کے تمام اخراجات نواب ناصر علی خان برداشت کرتے نواب صاحب نے اپکی تحریک پر لاہور اور پشاور میں مساجد بھی تعمیر کرائیں۔
آپکی مجالس میں حنفی اہلحدیث نئے تعلیم یافتہ آریہ اور عیسائی بھی شریک ہوتے تھے۔
آپ نے اپنی وفات کی پیشین گوئی ہفتہ قبل کر دی تھی اور عالم احضار سے پہلے اپنے فرزند علامہ سید علی حائری کو یہ وصیتیں فرمائیں
زہد و تقوی من اللہ رکھنا چاہیے

2.تصفیہ قلب کی پابندی اور عشق حرام سے اجتناب کریں۔

3.میری میت پر عوام کو گریہ زاری نہ کرنے دیں بلکہ تسبیح و تحلیل تمحید رب المجید اور صلوت پڑھیں

4۔ کتب خانہ ضائع نہ ہو۔تفیر لوامع التنزیل کی چھ غیر مطبوعہ جلدوں کی اشاعت کی کوشش کریں اور باقی عمر تفسیر کی 18جلدوں کی تکمیل میں صرف کریں
علامہ۔محمد اقبال رح آپکے عقیدتمند تھے اور آپکے پاس اکثر تشریف لاتے تھے علامہ حائری کثیر التصانیف تھے آپکی 30تصانیف شائع ہو چکی ہیں اور 24غیر مطبوعہ ہیں
آپکی چند تصقنیف۔
تفسیر لوامع التنزیل۔۔البشری شرح مودت فی القربی۔۔برہان المتعہ ۔۔حقائق لدنی شرح خصائص نسائ۔۔ںرہان البیان
علامہ سید ابوالقاسم حائری نے 10مارچ 1906 میں وفات پائی اور کربلا گامے شاہ لاہور میں آسودہ خاک ہیں۔

راقم کو متعدد مرتبہ فبلہ کی قبر کی زیارت و فاتحہ کی سعادت حاصل ہوئی ہے اللہ تعالی جوار سرکار معصومین علیہ السلام میں بلند مقام عطا فرمائے .

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42368