13

فیصل المقداد شام کے نئے وزیر خارجہ مقرر، ایران کی جانب سے تہنتی پیغام جاری

  • News cod : 4242
  • 22 نوامبر 2020 - 22:21
فیصل المقداد شام کے نئے وزیر خارجہ مقرر، ایران  کی جانب سے تہنتی پیغام جاری
حوزہ ٹائمز| بشار اسد نے اتوار کو ایک حکم نامہ جاری کرکے فیصل المقداد کو شام کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے اتوار کو ایک حکم نامہ جاری کرکے فیصل المقداد کو شام کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

اس سے پہلے وہ شام کے نائب وزیر خارجہ تھے۔ شام کے سابق وزیر خارجہ مرحوم ولید المعلم کے انتقال کے بعد فیصل المقداد کو ملک کا وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔

گزشتہ پیر کی صبح 79 سال کی عمر میں ولید المعلم کا انتقال ہو گیا تھا۔ شام کے ایوان صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس ملک کے صدر بشار اسد نے بشار الجعفری کو ملک کا نائب وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

بشار الجعفری اس سے پہلے تک اقوام متحدہ میں شام کے مستقبل مندوب کے طور پر مشغول تھے۔ بشار الجعفری کی جگہ بسام الصباغ کو لایا گیا ہے جو اب اقوام متحدہ میں شام کے مستقبل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کا نیا وزیر خارجہ بننے پر فیصل المقداد کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیر خارجہ جواد ظریف نے اتوار کی رات ٹیلیفون کرکے شام کے نئے وزیر خارجہ کے طور پر فیصل المقداد کے انتخاب پر انہیں مبارک باد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری رہنے پر تاکید کی۔

فارس نیوز

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4242