10

مبلغ کے لئے مطالعہ ضروری ہے،مولانا محمد اسماعیل رند

  • News cod : 42793
  • 16 ژانویه 2023 - 19:21
مبلغ کے لئے مطالعہ ضروری ہے،مولانا محمد اسماعیل رند
انہوں نے کہاکہ مبلغ کے لئے مطالعہ ضروری ہے ورنہ اس کی شخصیت کو قبول نہیں کیا جائے گا اور لوگ موضوعاتی گفتگو کو پسند کرتے ہیں لہذا مبلغ کو چاہیے کہ موضوعاتی گفتگو کرے اور اس گفتگو کو قصص و اشعار و آیات و روایات کے ذریعے مزین کرے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں ولادت حضرت زہرا(س) کی مناست سے جشن کا انعقاد کیا گیا۔

جشن سے خطاب کرتے ہوئے  مدرسہ الامام المنتظر قم کے طالبعلم مولانا محمد اسماعیل رند نے کہاکہ تمام حمد وثناء اس ذات کی ہے کہ جس نے ہمیں قوت بیان عطا کیا ہے کہ جو امتیاز ہے انسان کا باقی مخلوقات پر خطابت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اوصیاء کی میراث ہے اور اس کے وارث شیعہ ہیں پاکستان کے حالات کے تناظر میں ہر طالب علم پر خطابت لازم ہے جیسا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے بلغوا عنی ولو آیۃ پہنچا دو میری طرف سے چاہے ایک آیت ہی کیوں نہ ہو پاکستان کے اکثر علاقے فسق و فجور کا شکار ہیں شہید ہاشمی نژاد کا کہنا ہے کہ ان تمام چیزوں کا مقابلہ حسینی کر کے کیا جاسکتا ہے اور اس سے پہلے کہ دشمن ان کا رخ کسی اور طرف موڑ دے ہمیں توجہ کرنی ہوگی اور بچہ بچہ کو مجلس امام حسین میں لانا ہوگا تاکہ انہیں معلوم ہو کہ محبت حسین ع و ولایت علی ع کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مبلغ کے لئے مطالعہ ضروری ہے ورنہ اس کی شخصیت کو قبول نہیں کیا جائے گا اور لوگ موضوعاتی گفتگو کو پسند کرتے ہیں لہذا مبلغ کو چاہیے کہ موضوعاتی گفتگو کرے اور اس گفتگو کو قصص و اشعار و آیات و روایات کے ذریعے مزین کرے باوضو ہو کر منبر پر آئے اور اخلاص کے ساتھ مجلس پڑھے جس کی وجہ سے لوگوں پر اس کی بات کا اثر ہوگا اور منبر پر جانے سے پہلے خدا اور رسول و آئمہ سے توسل کرے کیونکہ خدا کہتا ہے کہ جب میرے بندے مجھ سے دعا کرتے ہیں تو میں ان کی دعا کو سنتا ہوں اس کے علاوہ حالات جیسے بھی ہوں مبلغ اپنا وظیفہ انجام دے کیونکہ جناب زینب س کا نمونہ ہمارے پاس ہے کہ انہوں نے کن حالات میں دین الھی کی تبلیغ کی تھی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42793