10

ولایت فقیہ انبیاء (ع) کی رسالت اور ائمہ معصومین (ع) کی امامت کا تسلسل ہے، حجت الاسلام والمسلمین ادیانی

  • News cod : 42812
  • 17 ژانویه 2023 - 19:37
ولایت فقیہ انبیاء (ع) کی رسالت اور ائمہ معصومین (ع) کی امامت کا تسلسل ہے، حجت الاسلام والمسلمین ادیانی
حجت‌ الاسلام والمسلمین ادیانی نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی سب سے بڑی نعمت اسلامی نظام کی سربراہی میں ایک عادل، بہادر اور حکیم رہبر کا وجود ہے اور دشمنوں کو نظام ولایت فقیہ سے خوف ہے، کیونکہ 44 سال سے فقیہ جامع الشرائط کی حکومت نے دشمن کو پسپا کر کے رکھا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ادیانی نے کہا: ولایتِ فقیہ انبیاء (ع) کی رسالت اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی امامت کا تسلسل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی نظریاتی سیاسی تنظیم کے سربراہ حجت‌ الاسلام والمسلمین سید علیرضا ادیانی نے ایرانی نظریاتی سیاسی تنظیم کے متعدد نائبین اور چیف آف اسٹاف کے اعزاز اور تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آیت الله مصباح یزدی (رح) فرماتے تھے: اگر اس وقت امام زمانہ علیہ السلام حاضر ہوتے تو آپ علیہ السلام بھی وہی کام کرتے جو اس وقت رہبرِ معظم انقلاب (مدظلہ العالی) کر رہے ہیں۔ ولایتِ فقیہ انبیاء (ع) کی رسالت اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی امامت و ولایت کا تسلسل ہے۔

حجت‌ الاسلام والمسلمین ادیانی نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی سب سے بڑی نعمت اسلامی نظام کی سربراہی میں ایک عادل، بہادر اور حکیم رہبر کا وجود ہے اور دشمنوں کو نظام ولایت فقیہ سے خوف ہے، کیونکہ 44 سال سے فقیہ جامع الشرائط کی حکومت نے دشمن کو پسپا کر کے رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: تمام کمانڈرز، منیجرز اور معزز نظامی افسران کا فرض ہے کہ وہ نئے پولیس کمانڈر کی تقرری میں رہبر انقلابِ اسلامی کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ملک و ملت کے امن و امان کیلئے دن رات کوشاں رہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42812