13

مبلغ تمام حقائق کو حق گوئی کے ساتھ بیان کرے،مولانا آغا ذوالفقار حیدر

  • News cod : 42989
  • 17 ژانویه 2023 - 19:15
مبلغ تمام حقائق کو حق گوئی کے ساتھ بیان کرے،مولانا آغا ذوالفقار حیدر
جشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا آغا ذوالفقار حیدر نے کہاکہ مبلغ کی سب سے پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنی تہذیب کرے اس کے بعد منبر پر جائے تاکہ اس کی باتوں میں تاثیر پیدا ہو دوسرا یہ کہ لوگوں میں خوف خدا پیدا کرنے سے پہلے خود خوف خدا رکھتا ہو۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں ولادت حضرت زہرا(س) کی مناست سے جشن کا انعقاد کیا گیا۔

جشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا آغا ذوالفقار حیدر نے کہاکہ مبلغ کی سب سے پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنی تہذیب کرے اس کے بعد منبر پر جائے تاکہ اس کی باتوں میں تاثیر پیدا ہو دوسرا یہ کہ لوگوں میں خوف خدا پیدا کرنے سے پہلے خود خوف خدا رکھتا ہو اور لوگوں میں اس قدر خوف خدا پیدا نہ کرے کہ لوگ اصلا دین سے ہی بیزار ہو جائیں بلکہ خوف و رجا کے درمیان رہیں۔

انہوں نے کہاکہ مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ جو بھی آیات و روایات اس نے منبر پر پڑھنی ہیں اسے زبانی یاد ہوں اخلاقی گفتگو کرے استاد محترم آغا سیفی صاحب کے بقول امام زمانہ (عج) کے حوالے سے زیادہ گفتگو کی جائے اور مصائب کو بھی ان سے مربوط کیا جائے مبلغ کے لئے لازم ہے کہ جانتا ہو کہ وہ جو بات کررہا ہے آیا لوگ ان باتوں کو سننے کے لیے آمادہ بھی ہیں یا نہیں مبلغ تمام حقائق کو حق گوئی کے ساتھ بیان کرے اور دیگر چیزوں کا خوف نہ لائے کیونکہ اس وقت تبیین دین کی بہت زیادہ ضرورت ہے
خود باعمل ہو پاکستان میں توحید و امامت پر مفصل گفتگو ہونی چاہیے کیونکہ ان ابحاث کو بعض لوگوں نے الجھا دیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42989