2

اسلامی تہذیب و تمدن میں خواتین کا کردار بے مثال ہے، حجت الاسلام محمدی

  • News cod : 43079
  • 21 ژانویه 2023 - 12:45
اسلامی تہذیب و تمدن میں خواتین کا کردار بے مثال ہے، حجت الاسلام محمدی
اسلامی تبلیغاتی مرکز کردستان ایران کے سربراہ نے "ماں کے مقام و منزلت“ پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خواتین کا اسلامی تہذیب و تمدن میں مرکزی کردار ہے، لہٰذا اسلامی تبلیغاتی مرکز بھی خواتین کو خاص اہمیت دیتا ہے اور خاندان، آبادی اور خواتین سے متعلق پروگراموں اور منصوبوں کی حمایت کرتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حسن محمدی نے کردستان ایران کے ارومیہ نامی شہر میں ماں کے مقام و منزلت کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا: خواتین کے بارے میں قائدین انقلاب کی تعابیر بے بدیل ہیں۔ رہبرِ انقلاب اسلامی خواتین کے حقوق کے علمبردار اور محافظ ہیں۔

انہوں نے انقلابِ اسلامی ایران کی کامیابی میں خواتین کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خواتین کے بارے میں آیت اللہ مصباح یزدی (رح) کی تعبیر یہ ہے کہ پہلوی حکومت کے خلاف سب سے پہلے جن لوگوں نے پیش قدمی کی وہ خواتین تھیں، خواتین کی حمایت کے بغیر انقلاب کامیاب نہیں ہو سکتا تھا اور یہ خواتین کے اعلیٰ مقام اور اعلیٰ ظرفی کو ظاہر کرتا ہے۔

اسلامی تبلیغاتی مرکز ارومیہ کردستان کے سربراہ نے کہا: دشمن کو اس بات کا علم ہے کہ خواتین میں بہت سی طاقت پوشیدہ ہے، اسی لئے دشمنوں نے خواتین کے مقام و مرتبے پر حملہ کیا اور خواتین کے حقوق کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے ہوئے انقلابِ اسلامی کو تباہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے انسانوں کے بارے میں حیوانی نظریے کی بنیاد پر، انہیں شکست ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا: خواتین کا اسلامی تہذیب وتمدن میں مرکزی کردار ہے، لہٰذا اسلامی تبلیغاتی مرکز بھی خواتین کو خاص اہمیت دیتا ہے اور خاندان، آبادی اور خواتین سے متعلق پروگراموں اور منصوبوں کی حمایت کرتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43079