14

اعظم خان کو خیبر پختونخواہ کا نگران وزیراعلی نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، علامہ محمد رمضان توقیر

  • News cod : 43091
  • 21 ژانویه 2023 - 15:01
اعظم خان کو خیبر پختونخواہ کا نگران وزیراعلی نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، علامہ محمد رمضان توقیر
صوبہ کی تمام سیاسی جماعتوں کامتفق ہونا قابل تحسین ہے۔نگران وزیراعلی متعدل،سنجیدہ اور کافی تجربہ شخصیت ہیں۔

وفاق ٹائمز، ڈیرہ اسماعیل خان( )سابق ومشیر وزیراعلی ،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلی خیبر پختونخواہ کےلئے تعیناتی نیک شگون ہے۔صوبہ کی تمام سیاسی جماعتوں کامتفق ہونا قابل تحسین ہے۔نگران وزیراعلی متعدل،سنجیدہ اور کافی تجربہ شخصیت ہیں۔

امید کرتے ہیں کہ وہ صوبہ میں امن و امان،شفاف انتخابات اور دیگر انتظامی امور کےلیے ایک اچھا نگران سیٹ اپ تشکیل دے کر صوبہ کی بہتری اور ترقی میں بھر کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔اور بلخصوص خیبر پختونخواہ میں جمہوری عمل کو پایہ تکمیل تک پہچانے کےلئے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر شفاف انتخابات کرانے کےلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔سیاسی جماعتیں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور نگران سیٹ اپ کے ساتھ تعاون کریں۔

نگران وزیراعلی اور نگران سیٹ اپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے انکو اہم منصب پر اپنی ذمہ داریاں نیک نیتی سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43091