5

متنازعہ بل ملت جعفریہ کیخلاف کھلی دہشتگردی ہے، سائرہ ابراہیم

  • News cod : 43214
  • 24 ژانویه 2023 - 11:19
متنازعہ بل ملت جعفریہ کیخلاف کھلی دہشتگردی ہے، سائرہ ابراہیم
انہوں نے کہا کہ یہ ملک مل کر بنایا تھا اور اب اس مشکل گھڑی میں بھی دشمن کی چالوں کو سمجھتے ہوئے مل کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کے یہ بل ملت جعفریہ پاکستان کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے جو کہ ہرگز قبول نہیں۔

وفاق ٹائمز، سئنیر رہنما شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلیمن سائرہ ابراہیم نے اپنے ایک بیاں میں کہا ہے کہ فوجداری ترمیمی بل 2021 کے ذریعے 298 اے میں قومی اسمبلی سے ہونے والی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔ ایسی کوئی بھی قانون سازی قبول نہیں جس سے ملک میں بدامنی، انتشار، تفریق اور تقسیم کا باعث بنے۔ ایسے کسی بل کو ہم نہیں مانتیے جو ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کا مترادف بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے کسی بل کو نہیں مانتے جو آئین پاکستان کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک بناتے وقت ذات پات مسلک نہیں سوچا گیا تھا، مذہبی آزادی کے لئے سنی شیعہ نے مل کر قربانی دی اور یہ وطن حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پاک وطن کے دشمن دن رات یہاں کے امن کے درپے ہیں اور مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں اس طرح کے کسی بل کی منظوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جس کو بنیاد بنا کر ملکی ہم آہنگی اور رواداری کا ماحول خراب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کے آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو اپنے مذہبی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ ملک پہلے ہی کئی سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے اور اس طرح کے نازک معاملات کا سر اٹھانا خطرے کی گھنٹی ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک مل کر بنایا تھا اور اب اس مشکل گھڑی میں بھی دشمن کی چالوں کو سمجھتے ہوئے مل کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کے یہ بل ملت جعفریہ پاکستان کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے جو کہ ہرگز قبول نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43214