2

رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی پیداوار کی توانائیوں کی نمائش کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا

  • News cod : 43372
  • 28 ژانویه 2023 - 14:09
رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی پیداوار کی توانائیوں کی نمائش کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سنیچر کی صبح مختلف میدانوں میں ملکی صنعتی توانائيوں کے مظاہرے کے لیے منعقد کی گئي نمائش کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سنیچر کی صبح مختلف میدانوں میں ملکی صنعتی توانائيوں کے مظاہرے کے لیے منعقد کی گئي نمائش کا تین گھنٹے تک معائنہ کیا۔

یہ نمائش، رواں ہجری شمسی سال کے نعرے “نالج بیسڈ اور روزگار پیدا کرنے والی پیداوار” کی مناسبت سے منع‍قد کی گئي تھی۔

اس نمائش میں کانکنی، الیکٹرونکس اور ٹیلی کمیونیکیشنز، اسپیس اور سیٹلائٹ، موٹر انڈسٹری، زراعت و خوراک، ریلوے، سڑک، سمندری اور فضائي نقل و حمل، ہاؤسنگ انڈسٹری، تیل اور پیٹروکیمیکل، گھریلو سامان، پارچہ بافی، فشریز، واٹرشیڈ مینیجمینٹ، بجلی، بجلی گھر، بند سازی اور واٹر مینیجمینٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات جیسے شعبوں اور صنعتوں میں ملک کی توانائيوں کا مظاہرہ کیا گيا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43372