3

اسلامی حکومتوں کو قرآن اور اس کے عقیدتی، اخلاقی اور سیاسی مفاہیم کی نسبت غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، آیت الله شیخ عیسی قاسم

  • News cod : 43485
  • 30 ژانویه 2023 - 10:36
اسلامی حکومتوں کو قرآن اور اس کے عقیدتی، اخلاقی اور سیاسی مفاہیم کی نسبت غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، آیت الله شیخ عیسی قاسم
اسلامی تحریک بحرین کے سربراہ آیت الله عیسی قاسم نے ایک بیان میں، اسلامی حکومتوں سے قرآن کی نسبت غیرت کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک بحرین کے سربراہ آیت الله عیسی قاسم نے ایک بیان میں، اسلامی حکومتوں سے قرآن کی نسبت غیرت کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی تحریک بحرین کے سربراہ کے بیان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

مسلم حکمرانوں! قرآن مجید کو نذر آتش کرنا بہت بڑا جرم تھا اور مسلمانوں پر مشتمل مسلم ممالک کی حکومتوں نے سوئیڈن میں پیش آنے والے اس واقعے کی مذمت کی ہے، جن میں سے کچھ ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے اور کچھ اسرائیل مخالف تھے۔

مسلم ممالک کے حکمرانوں میں سے کسی نے قرآن مجید کو نذر آتش نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی اسلامی ملک نے اس فعل کی اجازت دی ہے، لیکن ان میں سے کتنی حکومتوں نے قرآنی حقائق کو امت مسلمہ کی زندگیوں میں جلایا ہے اور قرانی عقائد و مفاہیم، احکام، طریقہ، نظام سیاسی، حکمرانی، ثقافت، تربیت اور تعلیمات کے خلاف جنگ کر رہے ہیں؟ اور یہی قرآن کو نذر آتش کرنے کا اصل مقصد ہے۔

اے مسلمان حکمرانوں! قرآن اور اس کے عقیدتی و شرعی مفاہیم اور قرآنی تربیتی، اخلاقی اور سیاسی طریقوں کی حرمت کی نسبت غیرت مند ہو جاؤ اور اسے اپنے جنگی ہدف کے طور پر استعمال نہ کرو اور اسلام کے خلاف، قرآن کے دشمنوں سے تعاون نہ کرو۔

عیسی احمد قاسم

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43485