8

حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کا 69 واں سالانہ جلسہ کل منعقد ہوگا

  • News cod : 45298
  • 21 مارس 2023 - 13:56
حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کا 69 واں سالانہ جلسہ کل منعقد ہوگا
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی زیر صدارت اجلاس میں محسن ملّت کے تاسیس کردہ مدارس کے مدیران شریک ہوں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر کا 69 واں سالانہ جلسہ کل 22 مارچ بروز بدھ منعقد ہوگا ۔جس کی صدارت وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔ جلسے میں محسن ملّت کے تاسیس کردہ اور قدیم تاریخی درسگاہ کی سرپرستی میں چلنے والے 40 سے زائد مدارس کے مدیران شریک ہوں گے۔

مہتمم اعلیٰ جامعتہ المنتظر علامہ محمد افضل حیدری کے مطابق صبح 9 بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں مدارس کی کارکردگی،تعلیمی نصاب ، امتحانی نظام اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ شیخ الجامعہ مولا نا اختر عباس ، علامہ سید صفدر حسین نجفی ،علامہ سید نیاز حسین نقوی، شیخ نواز ش علی ساعتی مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے 2بجے قرآن خوانی اور 3بجے مجلس ترحیم کا اہتمام ہوگا۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کوماہ رمضان المبارک شروع ہونے کے امکان کی وجہ سے ہر سال تین روزہ جلسے کو ایک روزہ کیا گیا ہے۔ چونکہ رمضان المبارک میں علمائے کرام کی مصروفیات کے باعث ملک بھر سے شرکت ممکن نہیں تھی۔اسی طرح وفاق المدارس کی کابینہ، مجلس اعلیٰ اور مجلس عاملہ کے اجلاس بھی منعقد نہیں ہوسکیں گے۔ان کے لئے علیحدہ سے تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45298