8

ملکی ترقی، استحکام کےلئے ضروری ہے کہ قرارداد پاکستان اور بابائے قوم کے فرمودات پر عمل کیا جائے، قائد ملت جعفریہ

  • News cod : 45316
  • 23 مارس 2023 - 19:42
ملکی ترقی، استحکام کےلئے ضروری ہے کہ قرارداد پاکستان اور بابائے قوم کے فرمودات پر عمل کیا جائے، قائد ملت جعفریہ
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ 23 مارچ یوم پاکستان ہمیں یوم تجدید عہد کے طور پر نہ صرف منانا چاہیے بلکہ قرارداد پاکستان کے مقاصد ، اصول اور بابائے قوم کے فرمودات پر عمل پیراہوکر ملک کو دوبارہ پٹڑی پر واپس لوٹانا ہے تاکہ جن مقاصد کےلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی گئیں وہ مقصد اور اقبال کا خواب شرمندئہ تعبیر ہوسکے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قرارداد پاکستان کی یاد دلاتے ہوئے کہاہے کہ قراداد پاکستان میں مذہبی، ثقافتی، معاشی، سیاسی ، انتظامی اور دیگر بنیادی حقوق کے تحفظ ، اقدامات کی ضمانت دی گئی، بابائے قوم نے بھی فرمایا کہ قوم کو معاشی، معاشرتی، تعلیمی اور سیاسی اعتبار سے متحد کیا جائے تو ہی پاکستان دنیا میں ایسی طاقت کے طور پر ابھرے گا جسے جھٹلایا نہیں جاسکے گا، دستور ، بنیادی اصول، آزاد اسلامی حکومت ، مذہبی و اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ ، دفاع ،خارجہ حتیٰ کہ مواصلات سمیت دیگر شعبہ جات کی ترجیحات قرارداد پاکستان کے بنیادی پانچ اصول تھے، افسوس پاکستان مدت ہوئی پٹڑی سے اتر چکاہے جبکہ مذکورہ اصولوں پر عملدرآمد تو کجا ان کا تصور بھی دھندلا چکاہے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ 23 مارچ یوم پاکستان ہمیں یوم تجدید عہد کے طور پر نہ صرف منانا چاہیے بلکہ قرارداد پاکستان کے مقاصد ، اصول اور بابائے قوم کے فرمودات پر عمل پیراہوکر ملک کو دوبارہ پٹڑی پر واپس لوٹانا ہے تاکہ جن مقاصد کےلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی گئیں وہ مقصد اور اقبال کا خواب شرمندئہ تعبیر ہوسکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45316