15

حسن علی سجادی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے

  • News cod : 4550
  • 29 نوامبر 2020 - 17:45
حسن علی سجادی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے
حوزہ ٹائمز|باب السلام کا خطے میں اہلبیت عطار کے فکر کی ترجمانی کرنے والی جماعت اصغریہ کے سالانہ انتخابات میں مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چئیرمین ، سید خادم حسین رضوی مرکزی صدر اصغریہ تحریک اور حسن علی سجادی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 50 واں سالانہ مرکزی کربلا احیاء دین محمدی کنونشن ، اور اصغریہ تحریک کا پانچوں مرکزی فکر اصلاح کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاھ میں منعقد ہونے تھے مگر عالمی وبا کرونا کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاون کے سبب اجتماع ممکن نہیں ہوسکے اس لیئے کنونشن کی اہم ایجنڈا انتخابات کو عمل میں لانے کے لیئے سخت ایس او پیز کے ساتھ صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں 2 روزہ اجلاس منعقد کیئے گئے ہیں۔ جس میں دونوں تنظیموں کے یونٹس کا ایک ذمہ دار، اضلاع اور ڈویژن ، اعلیٰ تعلیمی اداروں اور مرکزی کابینہ کے اراکین شریک ہوئے۔ اس دوران پنجگانہ نماز باجماعت ، اجتماعی قرآن خوانی، اور علمی ، فکری دروس بھی منعقد ہوئے، اجلاس میں انتخابات جید علمائے کرام کی نگرانی میں ہوئے جس میں حجتہ السلام علامہ محمد باقر نجفی، حجتہ السلام مولانا اعظم علی قمی، دانشور معظم سید امتیاز حسین بخاری، تنظیم کے پہلے مرکزی صدر قبلہ غلام مصطفیٰ لغاری شامل تھے، انتخابات کی نتیجے کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چئیرمین مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی منتخب ہوئے، جب کہ اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید خادم حسین رضوی اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی منتخب ہوئے، اس موقع پہ منتخب ہونے والے مرکزی صدور کا والہانہ استقبال کیا گیا، جب کہ منتخب رہنماوں سے حجتہ السلام والمسلمین علامہ محمد باقر نجفی نے حلف لیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4550