21

مختصر حالات زندگی علامہ مفتی سید محمد عباس شوستری

  • News cod : 45873
  • 08 آوریل 2023 - 23:57
مختصر حالات زندگی علامہ مفتی سید محمد عباس شوستری
حوزہ علمیہ نجف اشرف میں آپکی علمی استعداد کی شہرت تھی آپکو افتخارالعلماء تاج العلماء شمس العلماء کے القابات سے نوازا گیا

مختصر حالات زندگی علامہ مفتی سید محمد عباس شوستری

تحریر۔۔۔ندیم عباس شہانی

علامہ مفتی سید محمد عباس شوستری 1809میں لکھنوء میں پیدا ہوئے۔

آپ نے دینی تعلیم سرکا سید العلماء سرکار سید حسین علین رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کی آپ بہت بلند پایہ عالم دین تھے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں آپکی علمی استعداد کی شہرت تھی آپکو افتخارالعلماء تاج العلماء شمس العلماء کے القابات سے نوازا گیا۔

آپ نے 300کتب تحریر فرمائیں جنمیں تفسیر سورہ الرحمان۔۔جواہرالکلام۔۔ترجمہ الاربعین ۔۔نزع الاقوس۔۔اسکے علاؤہ علم کلام اصول اور دیگر فنون پر آپکی کتب ہیں

آپ بہت بڑے عبادت گزار تھے اور سجدے طولانی کرتے کہ پسینے سے شرابور ہو جاتے تھے اور اپنے ہم سنوں کو عبادت کی طرف راغب کرتے۔

شب بیداری سے پورا آپکا محلہ خبردار تھا ایک ہندو محافظ جو رات کو آپکا گریہ سنتا تو ایک دن اس نے اہل محلہ سے پوچھا کہ سید محمد عباس پر کون سی مصیبت گزری ہے کہ جب گریہ کرتا ہے تو دل بھر آتا ہے جب یہ بات آپ تک پہنچی تو آپ نے مناجات نظم میں کہی کہ آئے بار الہا۔۔۔میری حالت ایسی ہو گئ ہے کہ دشمن بھی مجھ پر رحم کھاتا ہے

میر خورشید کو آپ نے خواب میں بتایا کہ مجھے دو جنتیں عطا کی گئی ہیں ایک میرے لئے اور دوسری احباب کے لئے رکھی ہے۔

آپکی استجابت دعا زبان زد عام تھی عدل و انصاف میں اتنی شہرت تھی کہ حکومت وقت نے شعبہ عدل و انصاف آپکے حوالے کیا ہوا تھا اور آپ انصاف سے فیصلے کرتے۔

آپکے شاگردں میں علامہ میر حامد حسین صاحب عبقات الانوار۔۔اور علامہ سید ناصر حسین ناصرالمت مجتہد جیسی کوہ قامت علمی شخصیات شامل ہیں۔

علم وعمل زہد تقوی کا یہ ماہ کامل۔28مارچ 1889میں غروب ہو گیا اور سرکار غفراں مآب کے امام بارگاہ میں سپرد لحد ہوئے

مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ آئے کریم

تو نے وہ۔ گنج ہائے گراں۔ مایہ کیا کئے

اللہ تعالیٰ سرکار شوستری رحمتہ اللہ علیہ کو جوار سرکار شاہ نجف امیر المومنین علیہ السلام میں درجات عالی و متعالی فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45873

ٹیگز