29

مختصر حالات زندگی علامہ غلام حسین نجفی شہید

  • News cod : 46954
  • 05 می 2023 - 12:18
مختصر حالات زندگی علامہ غلام حسین نجفی شہید
آپ مدرس کے ساتھ بہت کمال کے مصنف بھی تھی آپ نے مناظرانہ طرز پر بہت سی کتب تحریر فرمائیں

مختصر حالات زندگی علامہ غلام حسین نجفی شہید
تحریر: ندیم عباس شہانی

علامہ غلام حسین نجفی 1939 میں محمد حیات صاحب کے گھر جلالپور ننگیانہ ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے۔
قرآن پاک مولانا سید محمد نوازشاہ کے پاس پڑھا اور پھر مدرسہ محمدیہ جلالاپور ننگیانہ میں استاذالعلماء علامہ سید محمد یار شاہ صاحب قبلہ کے پاس دینی تعلیم کا آغاز کیا۔
پھر مدرسہ باب النجف جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان میں مفسر قرآن علامہ حسین بخش جاڑا صاحب قبلہ سے اخذ فیض کرتے رہے۔
1958میں جامعتہ المنتظر تشریف لائے شیخ الجامعہ آیتہ اللہ علامہ اختر عباس صاحب قبلہ اور محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی صاحب کے سامنے زانوئے ادب تہہ کیا اور درس نظامی کی تکمیل کی۔
1963 میں نجف اشرف تشریف لے گئے 1970 میں واطن واپس تشریف لائے اور دو سال تک سندھ کے تبلیغی دورے پر رہے۔
1972 میں محسن ملت کے حکم پر جامعتہ المنتظر میں مدرس تعینات ہوئے۔
سندھ میں آپ پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں شدید زخمی ہوئے آپ مدرس کے ساتھ بہت کمال کے مصنف بھی تھی آپ نے مناظرانہ طرز پر بہت سی کتب تحریر فرمائیں جنمیں۔۔سہم مسموم۔۔جاگیر فدک۔۔قول مقبول۔ کے علاؤہ درجنوں کتابیں ہیں۔
1997 میں آپکو جامعتہ المنتظر سے گرفتار گیا اور چند ماہ انتہائ سخت قید میں رہے۔
آپ مقرر بھی تھے مگر اکثر زبان بندی لگی رہی پاکستان میں آپکے شاگردوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے آپ مسلسل 33سال تک جامعتہ المنتظر لاہور میں پڑھاتے رہے ساتھ مدرسہ سکینہ بنت الحسین لاہور میں دختران قوم کو بھی زیور علم دین سے آراستہ کرتے رہے۔
,یکم اپریل 2005کو آپ بچیوں کو درس پڑھا کر واپس جامعہ المنتظر میں ا رہے تھے کہ راستے میں فائرنگ کر کے شہید کر دئے گئے اور لاہور کے ایک مقامی قبرستان میں سپرد خاک ہوئے اللہ تعالیٰ جوار سرکار سید الشہداء علیہ السلام میں بلند مقام عطا فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46954