7

حرم امام حسین علیہ السّلام کو سونے اور چاندی سے مزین قرآن کا ہدیہ

  • News cod : 47410
  • 20 می 2023 - 19:49
حرم امام حسین علیہ السّلام کو سونے اور چاندی سے مزین قرآن کا ہدیہ
واضح رہے کہ یہ قرآن تانبے کے ۲۱ صفحات پر مشتمل ہے کہ جس پر ۱۸ اور ۲۴ قیرط کا سونا اور ۱۵۰۰ گرام خالص چاندی جڑی ہوئی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر امام حسینؑ کے میوزم کے سربراہ نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے میوزیم میں ایک گوہر نایاب کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک قیمتی قرآن اہل بیت (ع) کے ایک محب کی جانب سے اس میوزیم کو تحفہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ قرآن تانبے کے ۲۱ صفحات پر مشتمل ہے کہ جس پر ۱۸ اور ۲۴ قیرط کا سونا اور ۱۵۰۰ گرام خالص چاندی جڑی ہوئی ہے۔ یہ اوراق چاندی اور پلاٹینیم پر مشتمل ہیں نیز ان کو بنانے میں ڈیڑھ قیرط کا ہیرا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
اس قرآن مجید میں تقریبا ۴ کلو گرام خالص سونا جڑا ہے اور خط عثمان طٰہٰ میں لکھا گیا ہے۔

یہ قرآن حرم مطهر حسینی کے شرعی متولی شیخ عبدالمهدی کربلائی کو پیش کرنے اور امام حسینؑ میوزیم سے تائیدیہ لینے کے بعد میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47410