15

حضرت فاطمه معصومه س کے اخلاقی اور معنوی کمالات

  • News cod : 47502
  • 22 می 2023 - 16:38
حضرت فاطمه معصومه س کے اخلاقی اور معنوی کمالات
محترمہ مریم جعفری سراجی نے مزید کہا کہ حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کا ایک لقب کریمہ ہے، یعنی آپ سخاوت اور مہربانی کے ساتھ بہت زیادہ بخشنے اور عطاء کرنے والی ہیں۔ اور ان عطاؤں کا بغیر کسی مہربانی اور احسان کے ہونا آپ (س) کی عظیم الشأن شخصیت کی وجہ سے ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسه فاطمه معصومه (س) بندر عباس کی پرنسپل نے ولادت با سعادت حضرت فاطمه معصومه (س) کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت معصومه (س) کی شخصیت اخلاقی اور معنوی کمالات کے لحاظ سے امام موسی کاظم (ع) کی اولادوں میں سے امام رضا (ع) کے بعد سب سے افضل ہے۔

محترمہ مریم جعفری سراجی نے مزید کہا کہ حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کا ایک لقب کریمہ ہے، یعنی آپ سخاوت اور مہربانی کے ساتھ بہت زیادہ بخشنے اور عطاء کرنے والی ہیں۔ اور ان عطاؤں کا بغیر کسی مہربانی اور احسان کے ہونا آپ (س) کی عظیم الشأن شخصیت کی وجہ سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے مستند اقوال کی بناء پر ہمیں کئی ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جن میں آپ کی بخشش، عطاء، حاجت روائی کرنا، مشکل میں گھرے افراد کی مشکل کشائی کرنا نیز عام افراد اور اپنے زائروں پر آپ کی خاص کرامت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اسی طرح علماء کے آپ سے متوسل ہونے اور حاجت لینے کے بارے میں بھی بہت سے واقعات موجود ہیں۔ بزرگان دین اور علماء کرام کا اس بات پر عقیدہ ہے کہ حوزہ علمیه کا اس عظمت کے ساتھ پھلنا اور پھولنا اسی عظیم خاتون کی برکت سے ہے۔

حوزه علمیه خواہران کی استاد کا کہنا تھا کہ حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کی دوسری خصوصیات میں سے آپ کی عفت، نجابت، ولایت کے عظیم منصب کی نسبت آپ کی معرفت نیز ولی خدا کی مدد اور اطاعت کی نسبت آپ کی درایت ہے۔ یہ وہ خصوصیات ہیں جنہوں نے آپ کو باقیوں سے علیحدہ کیا اور آپ کو شفاعت کا مقام سے نوازا گیا اور آپ (س) کی زیارت کو حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی زیارت کے برابر قرار دیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47502