5

حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں مولانا تطہیر زیدی نے نماز عیدالاضحی پڑھائی،اجتماعی قربانی بھی کی گئی

  • News cod : 48428
  • 01 جولای 2023 - 17:44
حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں مولانا تطہیر زیدی نے نماز عیدالاضحی پڑھائی،اجتماعی قربانی بھی کی گئی
حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میںحجة الاسلام مولانا تطہیر حسین زیدی نے نماز عیدالاضحی پڑھائی۔ خطبہ عید میں انہوں نے کہا سید المرسلین حضرت محمد مصطفی نے فرمایا صلہ رحمی کرو۔ جو صلہ رحمی کرے گا میں رسول اللہ ضمانت دیتا ہوں کہ اسے70 شہیدوں کا ثواب عطا کروں گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میںحجة الاسلام مولانا تطہیر حسین زیدی نے نماز عیدالاضحی پڑھائی۔ خطبہ عید میں انہوں نے کہا سید المرسلین حضرت محمد مصطفی نے فرمایا صلہ رحمی کرو۔ جو صلہ رحمی کرے گا میں رسول اللہ ضمانت دیتا ہوں کہ اسے70 شہیدوں کا ثواب عطا کروں گا۔انہوں نے کہا عید کا دن نفرتوں کے خاتمہ اورآج محبتوں کے پھیلانے کا دن ہے۔

انہوں نے کہ امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا کثرت سے نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا ہی عبادت نہیں ہے بلکہ عبادت خلق خدا میں غور و فکر کرنا ہے۔عید کے دن کوئی مسلمان ایسا نہیں ہے کہ جو اپنے عقائد کا اظہار اللہ اکبر یا لفظ لبیک کہ کر نہ کر رہا ہو۔ مولانا تطہیر زیدی نے کہا عید الاضحٰی پر سارے قرآن یا کامل سورہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ان آیات کی تلاوت غور و فکر اور تدبر سے کریں جس میں حضرت ابراہیم کی قربانی کا ذکر ہے۔ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں اجتماعی قربانی بھی کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48428