19

حوزہ ٹائمز کی جانب سے علامہ نیاز حسین نقوی کے چہلم کی مناسبت سے خصوصی مجلہ شائع+ڈاؤنلوڈ

  • News cod : 4876
  • 06 دسامبر 2020 - 12:42
حوزہ ٹائمز کی جانب سے علامہ نیاز حسین نقوی کے چہلم کی مناسبت سے خصوصی مجلہ شائع+ڈاؤنلوڈ
حوزہ ٹائمز نیوز ایجنسی کی جانب سے پاکستان کے بزرگ اور مایہ ناز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید نیاز حسین نقوی کے چہلم کی مناسبت سے ایک خصوصی مجلہ بعنوان "فرزند انقلاب"نشرکر دیا گیا ہے۔

حوزہ ٹائمز نیوز ایجنسی کی جانب سے پاکستان کے بزرگ اور مایہ ناز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید نیاز حسین نقوی کے چہلم کی مناسبت سے ایک خصوصی مجلہ بعنوان “فرزند انقلاب”نشرکر دیا گیا ہے۔

اس خصوصی اشاعت میں پاکستان کے مایہ ناز عالم دین حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی کے سوانح حیات ، مرحوم کی وفات پر بھیجے گئے تعزیتی پیغامات ، تشییع و تکفین،فاتحہ خوانی اور مجلس ترحیم کی رپورٹ اور ان کے بارے میں مختلف شخصیات اور دانشوروں کے انٹرویو اور مرحوم کا خصوصی انٹریو شامل ہیں۔

یاد رہے جامعۃ المنتظر لاہور کے پرنسپل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی سیاسی و مذہبی امور پر گہری نظر رکھتے تھے، مختلف معاملات میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی ترجمانی بھی کرتے رہے۔ سیاست میں بھی دلچسپی رہی۔ سیاسی بصیرت کی بدولت مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات میں جامعہ کی نمائندگی کرتے رہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر بھی ملت جعفریہ کی موثر آواز تھے۔

علامہ قاضی نیاز نقوی ایران کے صوبہ لرستان، خوزستان اور قم میں جج کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔

آپ 29 اکتوبر کو قم کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے اور آج 6 ستمبر کو چہلم ہے۔

مجلے کی پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4876