12

اربعین مارچ کے دوران چند مفید تجاویز

  • News cod : 49484
  • 22 آگوست 2023 - 13:52
اربعین مارچ کے دوران چند مفید تجاویز
اربعین کے موقع پر موسم کی گرمی اور زیادہ دیر تک پیدل چلنے کی وجہ سے بدن سے کلوریز کی بڑی مقدار ختم ہوجاتی ہے جس کے باعث انسان کے اندر کھانے اور پینے کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے

وفاق ٹائمز، اربعین کے موقع پر موسم کی گرمی اور زیادہ دیر تک پیدل چلنے کی وجہ سے بدن سے کلوریز کی بڑی مقدار ختم ہوجاتی ہے جس کے باعث انسان کے اندر کھانے اور پینے کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے البتہ مومنین کو چاہئے کہ کھانے پینے کے بارے میں خصوصی توجہ دیں۔

راستے میں موجود موکب مختلف زائرین کے لئے فخریہ طور پر لذیذ کھانے پیش کرتے ہیں لیکن مومنین کو اپنی صحت کا خود خیال رکھنا چاہئے کیونکہ اسی پر انسان کی صحت اور سلامتی کی بنیاد ہے۔

ممکن ہے کھانے کی طرف آپ کی رغبت زیادہ ہو لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہر جگہ موجود کھانا کھائیں لہذا کھانے میں احتیاط کریں۔

خام سبزیاں کھانے سے گریز کریں اور کھانے سے پہلے سبزیوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

ناخالص دہی، لسی، دودھ اور پنیر کھانے سے اجتناب کریں۔

ڈبے میں بند کھانا کھولنے سے پہلے بیس منٹ تک ابالیں۔ استعمال شدہ ڈبے پھول جائے، زنگ آلود ہو یا ناگوار بو آرہی ہے تو فورا پھینک دیں۔

پکی ہوئی غذائیں دو گھنٹوں سے زائد نہ رکھیں۔

پکی ہوئی غذا کو مخصوص جگہوں پر رکھیں ورنہ دو گھنٹوں سے زائد نہ رکھیں۔

گرم اور زہریلا ہونے سے بچانے کے لئے پسٹورائزڈ لسی استعمال کریں۔

پودینے کو چھاچھ میں ملاکر پی لیں پودینہ نظام ہاضمہ کو فعال رکھتا ہے۔

کھانے کے ساتھ کم چکنائی اور پسٹورائزڈ دہی استعمال کریں۔

جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لئے اپنے سے پانی کا ایک بوتل رکھیں۔

غیر صحت بخش اور زمین پر پڑے ہوئے برف استعمال کرنے سے گریز کریں۔

صاف اور شفاف پانی مسواک کریں۔

چشمہ، نہر یا دریا کا پانی پینے سے اجتناب کریں۔

بوتل میں بچا ہوا پانی دھوپ میں نہ رکھیں۔

ڈسپوزیبل کپ اور گلاس میں گرم چائے اور مشروبات پینے سے گریز کریں۔

راستے میں ضرورت کے وقت کھانے کے لئے ڈرائی فروٹ مثلا کشمش، انجیر، اخروٹ، بادام اور پستہ وغیرہ رکھیں۔

گرم موسم کے پیش نظر نمکین کھانا کھانے سے گریز کریں۔ نمک زیادہ استعمال کرنے کی وجہ پیاس لگتی ہے اور ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے کمزوری ہوجاتی ہے۔

زیادہ چکنائی والی غذائیں کھانے سے پرہیز کریں تاکہ ہاضمے کی شکایت نہ ہوجائے۔

گرمی سے بچنے کے لئے خاکشیر اور تخم ملنگا سے تیار شدہ شربت پی لیں اور اگر ممکن ہو تو ان مشروبات کو گھر میں ہی تیار کرکے لے جائیں
کھانے کی اشیاء مثلا برتن، چمچ اور پیالوں کو اچھی طرح دھولیں اگر ممکن ہے تو ڈسپوزیبل اشیاء استعمال کریں۔

عراق کے روایتی کھانوں کا آپ کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے ممکن طبیعت کے مطابق نہ ہوں لہذا احتیاط کریں۔

حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھنے اور سند یافتہ موکب میں ہی کھانا کھائیں۔

گرمی سے بچنے کے لئے درج ذیل نکات کی رعایت کرنا مفید ہوسکتا ہے

ٹھنڈے اور یخ زدہ پانی پینے سے اجتناب کریں سادہ اور نیم گرم پانی بدن کے لئے مفید ہوتا ہے

کاٹن اور ڈھیلے کپڑے زیب تن کریں

اضافی وزن اٹھانے سے گریز کریں۔ حتی الامکان ٹرالی اور دیگر وسائل کے ذریعے سامان حمل کریں

کسی جگہ ٹھہرنے کی صورت میں شربت استعمال کریں

تلی ہوئی اور پرچرب غذائیں استعمال کرنے  کے بجائے سادہ کھانا کھائیں

سخت دھوپ میں سفر کرنے  کے بجائے موکب اور کیمپوں میں آرام کرکے شام، رات اور صبح کے وقت سفر کو ترجیح دیں

زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور ہمیشہ پانی کا بوتل اپنے ہمراہ رکھیں

کولڈرنگ استعمال کرنے سے گریز کریں

وقفے وقفے سے لیمو کا شربت استعمال کریں

اپنی جلد کو رومال اور کاٹن کے کپڑے سے ڈھک دیں

گرمی سے بچنے کے لئے ٹوپی اور عینک استعمال کریں

راستے میں معمول اور ٹائم ٹیبل کے مطابق کھانا کھائیں اور بلا وقفہ کھانے سے اجتناب کریں

کربلا، نجف، سامرا اور کاظمین میں مختلف مقامات پر انجمن ہلال احمر ایران کی جانب سے طبی امداد کے کیمپ لگائے جاتے ہیں جہاں چوبیس گھنٹے زائرین کے لئے طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ اگر راستے میں زیادہ گرمی کی وجہ سے طبیعت زیادہ خراب ہوجائے تو ان مراکز سے رجوع کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49484