11

حسن خلق مومن کے کمال اور تقرب الہٰی تک پہنچنے کا ذریعہ ہے،محترمہ حنا تقو ی

  • News cod : 5103
  • 08 دسامبر 2020 - 14:18
حسن خلق مومن کے کمال اور تقرب الہٰی تک پہنچنے کا ذریعہ ہے،محترمہ حنا تقو ی
حوزہ ٹائمز|اس نشست میں ٹاون شپ کی یونٹ اراکین اور خواتین نے بھرپور شرکت کی خواتین سے حسن خلق کے موضوع پر خطاب کرتے ہوۓ محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا ایک مسلمان کے لئے عمدہ اور بہترین اخلاق کا مالک ہونا بہت ضروری ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ٹاون شپ یونٹ میں ماہانہ درسی نشست کے سلسلے کا آغاز کیا۔ اس نشست میں ٹاون شپ کی یونٹ اراکین اور خواتین نے بھرپور شرکت کی خواتین سے حسن خلق کے موضوع پر خطاب کرتے ہوۓ محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا ایک مسلمان کے لئے عمدہ اور بہترین اخلاق کا مالک ہونا بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حسنہ اخلاق میں عفودرگزر، صبروتحمل، قناعت وتوکل،خوش خلقی و مہمان نوازی،تواضع و انکساری ،اور خلوص و محبت جیسے اوصاف شامل ہیں جو کہ انسان کے لیے کمال و رشد کی منازل طے کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا اگر انسان اخلاق سے عاری ہو تو وہ فقط اپنے لبادے کا کفن اوڑھےجسم کا جنازہ اٹھائے پھرتا رہتا ہے کیونکہ جس طرح جسم کی زندگی روح سے مربوط ہے اسی حیاتِ روح اچھے اخلاق سے وابسطہ ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اہم اپنی زندگی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات و اسوہ حسنہ کو اپنا لیں تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دین و دنیا میں کامیابی ہمارا مقدر بن جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5103