23

مختصر حالات زندگی علامہ سید قمرالزمان رضوی

  • News cod : 51938
  • 13 نوامبر 2023 - 10:34
مختصر حالات زندگی علامہ سید قمرالزمان رضوی
آپ نے 1922 میں منشی فاضل 1923 میں مولوی فاضل 1924 میں عالم اور 1925 میں طب کی سندات حاصل کیں

مختصر حالات زندگی علامہ سید قمرالزمان رضوی

تحریر: ندیم عباس شہانی ضلع بھکر

علامہ سید قمرالزمان رضوی 1906 میں ضلع بلند شہر یوپی میں سید محمد رفیع رضوی کے گھر پیدا ہوئے
پانچ سال کی عمر میں والد ماجد کا انتقال ہوگیا پرورش دادی نے کی
ا بتدائ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1918 میں مدرسہ منصبییہ میرٹھ میں داخل ہو گئے مولانا سید یوسف حسین اور مولانا سید سبط حسن سے حاصل کی اسکے بعد مراد آباد تشریف لے گئے اور پھر مدرسہ سلطان المدارس لکھنوء تشریف لائے جہاں سے فقہ تفسیر حدیث اصول و منطق کی تعلیم حاصل کی اور1928 میں صدرالفاضل کی سند حاصل کی
آپ نے 1922 میں منشی فاضل 1923 میں مولوی فاضل 1924 میں عالم اور 1925 میں طب کی سندات حاصل کیں
1939میں میرٹھ تشریف لائے اور یہاں اپنا مطب قائم کیا اور سلسلہ درس وتدریس قائم کیا آپ نے 1930 میں میٹرک بھی پاس کر لیا مسلسل سترہ سال تک میرٹھ میں درس پڑھاتے رہے 1948 میں پاکستان تشریف لائے اور لاہور میں سکونت اختیار کی دیال سنگھ کالج میں اسلامیات کے پروفیسر مقرر ہو گئے جب 1952 میں جامعہ امامیہ لاہور کی بنیاد رکھی تو آپ اعزازی مدرس مقرر کے گئے
مولانا صاحب کو منطق اور فلسفہ پر عبور حاصل تھا مشکل سے مشکل مسئلہ لمحوں میں حل فرما دیتے
عربی فارسی پر عبور حاصل تھا اردو عربی فارسی زبانوں کے باکمال شاعر بھی تھے بطور نمونیہ اپکا اردو منظوم کلام۔۔
کیا کیا خیال گزرے دل بے قرار میں
آخر یہ عمر ختم ہوئ انتظار۔ میں
آخر یہ رنگ لایا فراق خزاں پسند
خود ہی چمن کو آگ لگا دی بہار میں
سنجیدگی قمر کو ہے شوخی کے ساتھ ساتھ
چھپتا نہیں چھپانے سے شاعر۔ مزار میں

علامہ صاحب نے درج زیل کتب تحریر فرمائیں
1.راز قدرت۔۔2.الحکمتہ الطالعہ فی شرح بازغہ۔۔3..ترجمہ جامع النسائل۔۔۔
29جنوری 1960 شب جمعہ اپکا انتقال ہوا اور مومن پورہ میکلوڈ روڈ لاہور میں مدفون ہوئے اللہ تعالی مغفرت فرمائے اور جوار سرکار معصومین علیہ السلام میں اعلی مقام عطا فرمائے

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51938

ٹیگز