10

یمن کے دارالحکومت صنعا میں ۳۳۰۰ نوجوانوں کی اجتماعی شادی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام+تصاویر

  • News cod : 5492
  • 12 دسامبر 2020 - 23:49
یمن کے دارالحکومت صنعا میں ۳۳۰۰ نوجوانوں کی اجتماعی شادی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام+تصاویر
حوزہ ٹائمز|دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر پر منعقد ہونے والی اس عظیم الشان تقریب کے دوران یمن کے ۳۳۰۰ نوجوانوں کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا گیا۔ ان افراد میں جارح سعودی دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں دفاع وطن کے دوران معذور ہوجانے والے اور اسی طرح شہدا کے فرزند بڑی تعداد میں شامل تھے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر پر منعقد ہونے والی اس عظیم الشان تقریب کے دوران یمن کے ۳۳۰۰ نوجوانوں کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا گیا۔ ان افراد میں جارح سعودی دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں دفاع وطن کے دوران معذور ہوجانے والے اور اسی طرح شہدا کے فرزند بڑی تعداد میں شامل تھے۔

یمن کی خودمختار اور عوامی حکومت نے مذکورہ عظیم جشن مسرت کو جارح سعودی عرب کے لئے ایک واضح اور اہم پیغام کا حامل قرار دیا ہے۔

یمن کی اعلیٰ انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی بھی اس جشن پر مسرت میں شریک تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے تمام تر جرائم اور وحشیانہ جارحیت کے باجود یمنی عوام کے حوصلوں اور انکی خوشیوں کو چھیننے میں ناکام رہا ہے۔

یمنی عوام گاہے بگاہے اور مختلف مذہبی و سماجی مناسبتوں پر جشن مسرت برپا کر کے اپنے فولادی عزم و حوصلے کا اعلان کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی اتحاد گزشتہ چھے برسوں کے دوران بارہا شادی کے اجتماعات پر بمباری کر کے دسیوں یمنیوں کو شہید و زخمی کر چکا ہے۔

کہتے ہیں کہ یمن کی خوشیاں سعودی عرب سے نہیں دیکھی جاتیں اور اُس نے گزشتہ چھے برسوں سے جاری اپنی جارحیت کے دوران جی توڑ کوشش کی کہ یمنی عوام کی خوشیوں کو اُن سے چھین کر انہیں اپنی خواہشوں کے سامنے تسلیم ہونے پر مجبور کردے مگر وہ ناکام رہا۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں گزشتہ روز ۳۳۰۰ نوجوانوں کی اجتماعی شادی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا جو یقینا سعودی مزاج پر بار بنا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5492