3

مختصر حالات زندگی مولانا سید خادم حسین شیرازی

  • News cod : 58269
  • 28 اکتبر 2024 - 9:33
مختصر حالات زندگی مولانا سید خادم حسین شیرازی
آپ نے ساری زندگی مدرسہ محمدیہ میں خدمت دین خدا اور فقہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گزار دی

تحریر: ندیم عباس شہانی ضلع بھکر

مولانا سید خادم حسین شیرازی 1937 میں میکھ تحصیل شاہپور ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے اپکے والد کا نام سید کرن حسین شیرازی تھا

مڈل تک تعلم حاصل کرنے کے بعد 1950 میں دارلعلوم محمدیہ جلالپور ننگیانہ ضلع سرگودھا میں حضرت استاذالعلماء علامہ قبلہ سید محمد یار شاہ صاحب قبلہ رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے علامہ صاحب قبلہ سے معالم الاصول شرح لمعہ ۔۔شمس بازعہ تک کتابیں پڑھیں بعد ازاں فاضل عربی کا امتحان پاس کیا اور اسی مدرسہ میں مدرس ہوگئے

1959 میں جب حضرت استاذالعلماء علامہ قبلہ سیدمحمد یار شاہ صاحب رح مدرسہ محمدیہ جلالپور سے چلے گئے تو مولانا سید خادم حسین شیرازی قبلہ کی جگہ مدرس اعلی بنے یہ شیرازی صاحب کے لئے اعزاز ہے کہ جس مدرسہ کے سرکار پیر فضل حسین شاہ پرہیزگار سرپرست تھے اور اور استاذ العلماء جیسی نابغہ روزگار شخصیت پرنسپل تھے اسی مدرسہ کہ شیرازی صاحب 42 سال تک مسلسل مدرس اعلی رہے اور تعلیم یافتہ بھی اسی مدرسہ کے تھے بہ ایں معنی ساری زندگی مدرسہ محمدیہ میں خدمت دین خدا اور فقہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گزار دی

1964 میں فاضل فارسی اور میٹرک پاس کیا آپ کے زیر اہتمام فاضل عربی اور فاضل فارسی کے امتحان دلوائے جاتے تھے آپ متعدد حج اور زیارات سے بھی مشرف ہوئے

2001 میں داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے سفر آخرت کو سدھارے اللہ تعالی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے آپ اپنے آبائ ضلع سرگودھا میں آسودہ خاک ہیں ۔

یاد رہے مدرسہ محمدیہ جلالپور ننگیانہ سرگودھا سے آسمان قامت علمی شخصیات پیدا ہوئیں جن میں مفسر قرآن علامہ حسین بخش جاڑا صاحب قبلہ رح،  ایتہ اللہ العظمی الشیخ محمد حسین نجفی ڈھکو صاحب قبلہ مرحوم استاذالعلماء ، علامہ قبلہ غلام حسن نجفی جاڑا صاحب مرحوم پرنسپل مدرسہ باب النجف جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان، محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم، آیتہ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی صاحب قبلہ جامعتہ المنتظر لاہور اور دیگر سینکڑوں طلباء

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58269

ٹیگز