15

اسلام محمدی اور دین الہی کے ذریعے ظلمت اور اندھیروں سے نجات مل سکتی ہے،علامہ وحیدی

  • News cod : 5896
  • 18 دسامبر 2020 - 13:15
اسلام محمدی اور دین الہی کے ذریعے ظلمت اور اندھیروں سے نجات مل سکتی ہے،علامہ وحیدی
حوزہ ٹائمز|امام جمعہ آسٹریلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ عصر حاضر میں وقت کے امام عج کی معرفت اور ان کے استقبال کے لیے تزکیہ نفس بہت ضروری ہے امام عصر عج کے معرفت حق و باطل کی پہچان کا ذریعہ ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ آسٹریلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ عصر حاضر میں وقت کے امام عج کی معرفت اور ان کے استقبال کے لیے تزکیہ نفس بہت ضروری ہے امام عصر عج کے معرفت حق و باطل کی پہچان کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمانے کے طاغوت کا مقابلہ قرب الہی کے ذریعے کیا جا سکتا ہے استعمار اس وقت مختلف طریقوں سے حملہ آور ہیں کبھی فرقہ واریت کبھی محروموں کے حقوق پر قبصہ اور کبھی نسلی جنگ کا ماحول بنا کر ایسے حالات میں عوام کو اچھے مخلص دیندار رہنما کی ضرورت ہے جو عوام کی صحیح رہنمائی کر سکے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ گزشتہ دنوں رہبر معظم کی طبیعت کے حوالے سے جھوٹی خبر شائع کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ طاغوت ایسے رہنماؤں اور نظام سے خوف زدہ ہے جو عوام کی صحیح رہنمائی اور دشمن کی نشاندہی کرتے ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ بین المذاہب و مسلک ھماہنگی کے مفاہیم کو عوام تک پہنچانا اور مثبت فکر کو معاشرے میں منتقل کرنا اور تفرقہ بازی نفرت انگیز لوگوں سے دور رکھنا ہم سب کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اور عوام کے لیے صحیح رہنمائی اور حق و باطل کی پہچان دین الہی میں مضمر ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5896